Categories: عالمی

ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکیں گے: امریکی مشیر

ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکیں گے: امریکی مشیر

واشنگٹن،13مارچ(انڈیا نیرٹیو)

امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سولیون نے جمعہ کے روز ایک پریس کانفرنس میں اس بات پر زور دیا ہے کہ امریکہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکے گا۔سولیون نے کہا کہ امریکی انتظامیہ مذاکرات میں پیش رفت کے بارے میں ایران کے ردعمل کی منتظر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یورپی مندوبین ایران کے حوالے سے بات چیت اور مشاورت کر رہے ہیں۔

امریکی قومی سلامتی کے مشیر نے نشاندہی کی کہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے لیے امریکہ اور اس کے اتحادیوں میں اتفاق رائے موجود ہے۔ پچھلے مہینے جیک سولیون نے اعلان کیا کہ امریکی صدر جو بائیڈن پر عزم ہیں کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کے جوہری پروگرام کا مسئلہ حل کرنے کے لیے سفارت کاری بہترین طریقہ ہے۔

سولیون نے کہا کہ تہران نے ابھی تک امریکا اور یورپ کی ثالثی کے ساتھ بات چیت کرنے کی پیش کش پر کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا ایران اب سفارتی تنہائی کا شکار ہے اور اب گیند ایران کے کورٹ میں ہے۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ بائیڈن اب بھی ایران کے ساتھ جوہری معاہدے میں واپسی کے لیے بات چیت کے لئے تیار ہیں۔ اب یہ فیصلہ ایران کو کرنا ہے کہ وہ اپنے جوہری پروگرام کا معاملہ حل کرنا چاہتا ہے یا مزید سخت پابندیوں کا سامنا کرتا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago