Categories: عالمی

افغانستان سے امریکی فوجیوں کی مکمل واپسی، طالبان پوری دنیا کے ساتھ اچھے تعلقا ت کے خواہاں

کابل: افغانستان(Afghanistan) میں 20 سال بعد امریکی فوجیوں(US Forces) کی مکمل واپسی ہوگئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی طالبان(Taliban) کی نئی اننگ بھی شروع ہوگئی ہے۔ اس درمیان طالبان نے امریکہ اور دنیا کے باقی ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات بنانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے منگل کو کابل ایئر پورٹ کے رنوے پر پریس کانفرنس کی۔

اس دوران ذبیح اللہ مجاہد نے افغانیوں کو آزادی کی مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا، ’اس جیت کے لیے افغانستان کو مبارک باد، یہ جیت ہم سبھی کی جیت ہے۔ افغانیوں کی جیت ہے‘۔ ذبیح اللہ مجاہد نے مزید کہا، ’ہم امریکہ اور باقی دنیا کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں، ہم سبھی ممالک کے ساتھ اچھے سفارتی تعلقات کا استقبال کریں گے‘۔

افغانستان اب پوری طرح سے آزاد

کابل ایئر پورٹ سے پیر کی دیر شب امریکی فوجی کی واپسی کے بعد طالبان کے مبینہ جنگجووں نے جم کر جشن منایا۔ قطر میں طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے کہا کہ اب ہمارا ملک پوری طرح سے آزاد ہے اور ملک کے باشندوں کو بہت بہت مبارکباد۔

سہیل شاہین نے پیر کی شب ٹوئٹ کرکے کہا، ’آج رات 12 بجے (افغانستان کے نیوز کے مطابق، آخری امریکی فوجی افغانستان سے لوٹ گیا۔ ہمارے ملک کو پوری آزادی مل گئی ہے۔ اللہ کا شکر ہے۔ سبھی ملک کے باشندوں کو دلی مبارکباد‘۔ اسی کے ساتھ ہی اب پنجشیر وادی کو چھوڑ کر پورے افغانستان پر طالبان کا پورا کنٹرول ہوگیا ہے۔

82ویں ایئر بورن ڈویژن کے کمانڈر میجر جنرل کرس ڈان ہیوئے(Major General Chris Donahue) کابل چھوڑنے والے آخری امریکی فوجی ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ کابل ایئر پورٹ پر موجود پلین پر ان کے سوار ہونے کے بعد امریکہ کی افغانستان سے واپسی کا عمل مکمل ہوگیا تھا۔ یو ایس سینٹرل کمانڈ کی طرف سے جاری تصویر میں کمانڈر جنرل کرس ڈان ہیوئے پلین میں چڑھتے ہوئے نظرآرہے ہیں۔ اس طیارہ میں افغانستان میں امریکہ کے سفیر راس ولسن بھی موجود تھے۔ 11 ستمبر 2001 کے دہشت گردانہ حملوں کے کچھ ہی وقت بعد افغانستان میں شروع ہوئے امریکی مشن کا خاتمہ ہوگیا ہے۔

راجدھانی کابل کی سڑکوں پر خاموشی

طالبانی جہاں پورے ملک میں جشن منا رہے ہیں، وہیں راجدھانی کابل کی سڑکوں پر خاموشی چھائی ہے۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق، طالبان کے لئے یہ ایک تاریخی جیت ہے۔ طالبان نے ہمیشہ سے ہی افغانستان میں غیر ملکی افواج کے خلاف اپنی لڑائی کے بارے میں بیان دیا ہے۔ وہ اسے اپنی خودمختاری کے خلاف بتا رہے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی فوجیوں کے افغانستان سے چلے جانے کے بعد اب ملک کے نئے حکمرانوں کو کئی سوالوں کا جواب دینا ہوگا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago