Categories: عالمی

ترکی میں خواتین غیر محفوظ، جانئے اس رپورٹ میں کیوں ترکی میں خواتین سڑکوں پر ہیں؟

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
انقرہ،26نومبر(انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
جمعرات کو ترکی کی پولیس نے استنبول میں ایک تاریخی بین الاقوامی معاہدے میں ملک کی واپسی کا مطالبہ کرنے کے لیے منعقد کیے گئے احتجاجی مظاہرے پرآنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد خواتین زخمی ہوگئیں۔خواتین کی بڑی تعداد نے 25 نومبر کوخواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقعے پر استنبول کی مرکزی پیدل شاہراہ اور استقلال ایونیو پر پیدل مارچ کیا۔انہوں نے رنگ برنگے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر خواتین کے تحفظ کے عالمی معاہدے میں شمولیت کے مطالبات درج تھے۔انہوں نے خواتین کے حوالے سے حکومتی پالیسی کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور عورتوں کے خلاف گھریلو تشدد کی روک تھام پر زور دیا۔ انہوں نے کونسل آف یورپین کنونشن" یا "استنبول کنونشن" کو ترک نہ کرنے کا عہد کیا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
مظاہرے کو آگے بڑھنے سے روکنے کے لیے پولیس نے سڑک کے آخر میں رکاوٹیں کھڑی کیں جب مظاہرین کے ایک گروپ نے رکاوٹیں توڑنے کی کوشش کی تو اس نے آنسو گیس فائر کی۔اخبار ’جمہوریت‘ نے اطلاع دی کہ مظاہرے میں کم از کم ایک شخص زخمی ہوا۔اسی طرح کے مظاہرے انقرہ اور دیگر شہروں میں بھی ہوئے۔ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے مارچ میں ایک حیران کن حکم نامے کے ذریعے اپنے ملک کو اس معاہدے سے الگ کر دیا تھا جس پر خواتین کے حقوق کے گروپوں اور مغربی ممالک کی جانب سے مذمت کی گئی تھی۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago