Categories: عالمی

ورلڈ سندھی کانگریس نے پاکستان میں سندھیوں کے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا معاملہ اٹھایا

جنیوا،23؍جون

جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 50ویں اجلاس کے دوران ورلڈ سندھی کانگریس (ڈبلیو ایس سی) کے رکن آصف پنہور نے کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ پاکستان میں سندھی لوگوں کے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا جائزہ لے اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے اقدامات کرے۔  17 جون کو، اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن  کے اجلاس کے دوران، پنہور نے پرامن شرکاء کے خلاف گرفتاریوں کے مقدمات پیش کیے تھے۔

ڈبلیو ایس سی کے رکن نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ کس طرح وہ لوگ جو سندھی قوم پرست تحریک کے بانی جی ایم سید کو ان کی 27 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کر رہے تھے انہیں پاکستانی پولیس ہراساں کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم آپ کے نوٹس میں لانا چاہتے ہیں، پاکستان میں سندھی عوام کی پرامن اجتماع اور انجمن کی آزادی پر حملے ہورہے ہیں۔ 25 اپریل 2022 کو پولیس رینجرز اور ایجنسیوں نے سینکڑوں لوگوں کو جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے، کی تذلیل کی۔ انہوں نے بتایا کہ بغاوت اور دہشت گردی کے الزامات کے تحت 190 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی اور 25 خواتین سمیت 87 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

پنہور نے مزید کہا کہ گرفتار افراد کے مقدمات انسداد دہشت گردی کی عدالتوں میں چل رہے ہیں۔ انسانی حقوق کے کارکنوں کے مطابق، بہت سے لوگوں کے خلاف کریک ڈاؤن اس وقت ہوا جب انہوں نے ماحولیاتی انصاف کے لیے اور بہرائی ٹاؤن کراچی (اسلام آباد کی نجی ملکیت والی رئیل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ کمپنی)کے ذریعے غیر قانونی طور پر قابض مقامی آبادیوں کی زمینوں کو بچانے کے لیے پرامن احتجاج کیا۔  انہوں نے کہا کہ جون 2021 میں اس کریک ڈاؤن کے دوران سیکڑوں کو گرفتار کیا گیا اور ان کے خلاف بغاوت اور دہشت گردی کے الزامات کے تحت مقدمات درج کیے گئے۔

ڈبلیو ایس سی کے رکن نے یہ بھی بتایا کہ سندھی قوم پرست رہنما اسلم خیرپوری کو بھی گرفتار کیا گیا اور ان پر بغاوت اور دہشت گردی کے الزامات کے تحت مقدمہ چلایا گیا۔ کارکن نے  اقوام متحدہ   کے انسانی حقوق کمیشن  سے درخواست کی کہ وہ پاکستان پر سندھی لوگوں کی ان سنگین خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے دباؤ ڈالے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago