Categories: عالمی

سنکیانگ میں چین کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے انڈونیشیا میں بین الاقوامی ویبینار کا انعقاد

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
جکارتہ ،17مارچ</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
سنکیانگ میں چین کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں انڈونیشیا میں بیداری پیدا کرنے اور اس بات کو بے نقاب کرنے کی کوشش میں کہ کیوں کچھ ترقی پذیر ممالک چین کے مقروض ہیں اس کی طرف آنکھیں بند کر لیتے ہیں، مرکز برائے جنوب مشرقی ایشیائی مطالعات نے "اویغور مسلمانوں پر چین کے مظالم: بہت سے ممالک خاموش کیوں ہیں؟" کے عنوان سے یہاں جکارتہ میں  ایک بین الاقوامی ویبینار کا انعقاد کیا۔ ویبینار میں نمایاں رہنماؤں نے کہا کہ چین ملک سے اویغور ثقافت کو ختم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ویبنارکی نظامت حمدیہ یونیورسٹی جکارتہ کے ڈاکٹر اسپ سیٹیوان نے   کی۔ اس میں بہت نمایاں مقررین شامل تھے، جن میں عمر کنات (ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ایغور ہیومن رائٹس پروجیکٹ، واشنگٹن(، پروفیسر جیمز لیبولڈ (لا ٹروب یونیورسٹی میلبورن، آسٹریلیا سے(، ڈینا پرپٹو رہارجو (بائنس یونیورسٹی، جکارتہ سے) اور ڈاکٹر ایاز وانی شامل تھے۔  عمر کنات نے ویبنار سے خطاب کرتے ہوئے کہا، مسلم دنیا کی جانب سے ردعمل کی کمی ایغوروں کے حوصلے پست کر رہی ہے۔ بہت سے مسلم اکثریتی ممالک کی قیادت خاموش ہے، جب کہ دیگر نے چینی حکومت کے اقدامات کی زبانی منظوری دی ہے۔ ڈاکٹر اعجاز وانی نے ویبنار کے دوران نوٹ کیا کہ معاشی طور پر، چین کے مقروض اور سیاسی اسلام کی چین کی حکمت عملی کے مطابق، جنوبی ایشیا کے کچھ مسلم ممالک جیسے پاکستان اور بنگلہ دیش نے سنکیانگ میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم پر آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
مزید برآں، پروفیسر جیمز لیبولڈ نے نشاندہی کی کہ لوگ سنکیانگ میں انسانی حقوق کی صورتحال سے آگاہ نہیں ہیں کیونکہ کم معلومات موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ "یہاں ایک عمومی، حقیقی علم کا فرق ہے۔ مسلم دنیا کے میڈیا اور سوشل میڈیا کے منظر نامے میں سنکیانگ اور ایغور لوگوں کے لیے جو کچھ ہو رہا ہے اس کے بارے میں بہت کم معلومات دستیاب ہیں۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago