Urdu News

نتن گڈکری نے ایکسپریس وے پر جاری کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا

جناب نتن گڈکری نے شاہراہوں کے وزیر کی حیثیت سے ہمارے ملک کو عملی طور پر ایک اعلیٰ مقام پر پہنچا دیا

 

اپنے دو روزہ  دورے کے  دوران ، سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکر ی نے  ہریانہ  کے سوہنا،  راجستھان کے دوسا اور بوندی اور مدھیہ پردیش کے رتلام شہروں میں  دہلی –  ممبئی ایکسپریس وے پر جاری  کام میں ہونے والی  پیش رفت کا جائزہ لیا۔ سوہنا میں جناب گڈکری نے  ہریانہ کے وزیراعلی ٰ جناب  ایم ایل  کھٹر اور  مرکزی  وزیر  جناب راؤ اندر جیت سنگھ کے ساتھ  ایکسپر یس وے کے کام کی  پیش رفت کا جائزہ لیا۔ ہریانہ میں   160  کلو میٹر  طویل سڑک  تعمیر کی جائے گی، جس میں سے 130  کلو میٹر  پر کام  کا  پہلے ہی   ٹھیکہ دیا جا چکا ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ ہریانہ کے ساتھ راجستھان ، مدھیہ پردیش، گجرات اور مہاراشٹر کے  جڑ جانے سے یہ ایکسپریس وے  علاقے میں خوش حالی  اور ترقی  کے فروغ کا  باعث ہوگا۔ جناب گڈکری نے بتایا کہ  دہلی   این سی آر  خطے میں 15  منصوبوں کو  منظوری دی گئی ہے، جن پر  53000  کروڑ  روپے کی لاگت آئے گی۔ ان میں سے  14  پروجیکٹوں پر  کام جاری ہے۔ ان  منصوبوں کے  مکمل ہوجانے سے  دہلی  این سی آر  خطے میں   فضائی آلودگی میں بڑے پیمانے پر کمی سامنے آئے گی اور  ٹریفک جام کا مسئلہ بھی  حل  ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 1380  کلو میٹر  طویل  دہلی –  ممبئی ایکسپریس وے  ملک کا سب سے  طویل  ایکسپریس وے ہے، جو  مارچ 2023  تک  مکمل ہو جائے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0019M7B.jpg

راجستھان کے دوسا میں  ریاستی وزیر  ڈاکٹر بی ڈی کلّا  اور  ارکان پارلیمنٹ محترمہ جسکور مینا ، ڈاکٹر  کروڑی لال مینا اور  سابق  ممبر پارلیمنٹ جناب رام نرائن مینا جناب گڈکری کے ساتھ  شامل ہوگئے۔ راجستھان میں  16  ہزار 600  کروڑ  روپے کی لاگت سے  374  کلو میٹر  طویل  سڑک کی تعمیر کی جائے گی۔ جناب گڈکری نے بتایا کہ   اس ایکسپریس وے  سے  الور ،  بھرت پور، دوسا ، سوائی مادھو پور ٹونک، بوندی اور کوٹا  اضلاع  کی  ترقی میں  مدد ملے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ  دہلی –  ممبئی ایکسپریس وے  کے  اس سیکشن  کے تعمیر ہو جانے سے  جے پور  سے دہلی کا فاصلہ  صرف  دو گھنٹوں میں  طے کرلیا جائے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0026EUW.jpg

جناب گڈکری نے  مدھیہ پردیش کے رتلام میں  ارکان پارلیمنٹ جناب سدھیر گپتا ، جناب گمان سنگھ اور  جناب انل فروزیا کے دہلی – ممبئی  ایکسپریس  وے پر جاری کام میں پیش رفت کا  معائنہ کیا۔ جناب گڈکری نے بتایا  کہ ریاست میں  245  کلو میٹر طویل ایکسپریس وے  کی تعمیر پر 11000  کروڑ روپے  کی لاگت آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ  دہلی –  ممبئی ایکسپریس وے  اور   چمبل ایکسپریس وے  مدھیہ پردیش  کے لئے ترقی کے  انجن  ثابت ہوں گے۔ انہو ں نے مزید کہا کہ  ان کے ذریعے  روز  گار کے مواقع  پیدا ہوں گے اور  ہتھ کرگھا ، دستکاری  اور  خطے کے دیگر  کاموں میں  ترقی ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ  رتلام ، دہلی – ممبئی ایکسپریس  وے کا اہم مرکز ہے اور  یہاں ریاستی حکومت  کی مدد  کے ساتھ  صنعتی ترقی کے لئے  لاجسٹک مراکز کی  تعمیر کے سلسلے میں تمام تر کوششیں کی جائیں گی۔

Recommended