Urdu News

خوش حال ممالک کی فہرست میں فن لینڈ سرفہرست ہے

خوش حال ممالک کی فہرست میں فن لینڈ سرفہرست ہے


خوش حال ممالک کی فہرست میں فن لینڈ سرفہرست ہے ، ہندوستان 139 ویں نمبر پر

نئی دہلی 20 مارچ (انڈیا نیرٹیو)

تازہ ترین ورلڈ ہپی نیس کی رپورٹ میں فن لینڈ سرفہرست ہے ،جب کہ ہندوستان 149 ممالک میں سے 139 نمبر پر ہے۔ کورونا کے خوف ، اموات ، لاک ڈاون اور گھر سے کام کرنے کے دور میں ،گزشتہ سال شہریوں کے لیے مایوسی کا رہا۔

اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اقدامات کے نیٹ ورک نے ورلڈ ہپی نیس کی 2021 کی رپورٹ جاری کی ہے۔ اس رپورٹ میں ،کورونا وائرس اور اس کے عوام پر پڑنے والے اثرات پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق ہندوستان 139 ویں مقام پر ، جب کہ سال 2019 میں ہندوستان کو 140 ویں مقام پرتھا ۔

رپورٹ کے مطابق ، ہندوستان کے لیے سروے کے نمونے اکٹھا کرنے کے لیے لوگوں سے فون پر بات کی گئی۔ فون کے مقابلے میں،آمنے سامنے جواب دینے والے افراد کی تعداد کم تھی۔ فن لینڈ دنیا کے سب سے خوش ممالک میں سرفہرست ہے۔ اس کے بعد آئس لینڈ ، ڈنمارک ، سوئٹزرلینڈ ، ہالینڈ ، سویڈن ، جرمنی اور ناروے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان اس فہرست میں 105 ویں نمبر پر ہے جبکہ بنگلہ دیش اور چین بالترتیب 101 ویں اور 84 ویں نمبر پر ہیں۔جنگ زدہ افغانستان کے عوام اپنی زندگی سے سب سے زیادہ ناخوش ہیں۔ اس کے بعد زمبابوے (148 ویں) ، روانڈا (147 ویں) ، بوٹسوانا (146) اور لیسوتھو (145 ویں) نمبر پر ہیں۔ اس فہرست میں امریکہ 19 ویں نمبر پر ہے۔

Recommended