Urdu News

کرناٹک کے بنگلورو میں عوامی تقریب سے وزیر اعظم کے خطاب کا متن

کرناٹک کے بنگلورو میں عوامی تقریب سے وزیر اعظم کا خطاب 

کرناٹک کے بنگلورو میں عوامی تقریب سے وزیر اعظم کا خطاب

بھارت ماتا کی جے۔کرناٹک کے بنگلورو میں

بھارت ماتا کی جے۔

کرناٹکدا سمستھ جنتگے،

ننّا کوٹی- کوٹی نمسکار گلو!

اسٹیج پر تشریف فرما قابل احترام سوامی جی، کرناٹک کے گورنر جناب تھاورچند گہلوت جی، عوام میں مقبول وزیر اعلیٰ جناب بسوراج بومئی جی، سابق وزیر اعلیٰ جناب یدی یورپا جی، مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی، ریاستی حکومت کے وزراء، اراکین پارلیمنٹ و اراکین اسمبلی، دیگر تمام معززین اور بڑی تعداد میں تشریف لائے ہوئے میرے پیارے بھائیو اور بہنو۔ کرناٹک کے بنگلورو میں

یہ میری خوش قسمتی ہے کہ آج مجھے ایک بہت ہی خاص دن بنگلورو آنے کا موقع ملا ہے۔ آج کرناٹک کے، ملک کے دو عظیم فرزندوں کا یوم پیدائش ہے۔ سنت کنک داس جی نے ہمارے معاشرے کو راہ دکھائی، تو اونکے اوبووا جی نے ہمارے فخر، ہماری ثقافت کے تحفظ کے لیے اپنا تعاون دیا۔ میں ایک بار پھر ان دونوں شخصیات کو سلام پیش کرتا ہوں۔

 ساتھیو،

آج، ان عظیم ہستیوں کا احترام کرتے ہوئے، ہم بنگلورو کی، کرناٹک کی ترقی اور وراثت دونوں کو مضبوط بنا رہے ہیں۔ آج کرناٹک کو پہلی میڈ اِن انڈیا وندے بھارت ٹرین ملی۔ یہ ٹرین چنئی، جو کہ ملک کی اسٹارٹ اَپ راجدھانی بنگلورو اور تاریخی شہر میسور کو جوڑتی ہے۔ کرناٹک کے لوگوں کو ایودھیا، پریاگ راج اور کاشی لے جانے والی بھارت گورو کاشی درشن ٹرین بھی آج شروع ہوگئی ہے۔ آج کیمپے گوڑا بین الاقوامی ہوائی اڈے کے دوسرے ٹرمینل کا بھی افتتاح کیا گیا ہے۔ میں نے ایئرپورٹ کے نئے ٹرمینل کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تھیں۔ اور آج وہاں جا کر محسوس ہوا کہ نیا ٹرمینل تصویروں میں جتنا خوبصورت نظر آتا ہے، اس سے بھی زیادہ شاندارہے، جدید ہے۔ یہ بنگلورو کے لوگوں کا بہت پرانا مطالبہ تھا جسے اب ہماری حکومت پوری کررہی ہے۔

مجھے ناڈ پربھو کیمپے گوڑا جی کے 108 فٹ بلند مجسمے کی نقاب کشائی کرنے .اور ان کے جلابھیشیک کرنے کا موقع بھی ملا۔ ناڈ پربھو کیمپے گوڑا کا یہ عظیم مجسمہ ہمیں مستقبل کے بنگلورو. مستقبل کے بھارت کے لیے انتھک لگن سے کام کرنے کی ترغیب دے گا۔

 بھائیو اور بہنو،

یہ میری خوش قسمتی ہے کہ آج قابل احترام سوامی جی نے جس طرح سے آشیرواد دیا، جس طرح سے اپنے جذبات کا اظہار کیا اس کے لئے میں دل سے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔آج بھارت پوری دنیا میں اسٹارٹ اپس کے لیے پہچانا جاتا ہے اور بھارت کی اس شناخت کو مضبوط کرنے میں ہمارے بنگلور کا بہت بڑا رول ہے۔ اسٹارٹ اپ صرف ایک کمپنی نہیں ہے۔ اسٹارٹ اپ ایک جنون ہے۔ کچھ نیا کرنے کا جذبہ، عام راستے سے ہٹ کر کچھ سوچنے کا جذبہ۔ اسٹارٹ اپ ایک یقین ہے، ملک کو درپیش ہر چیلنج کا حل ہے۔ اس لیے بنگلور ایک اسٹارٹ اپ اِسپرٹ کی نمائندگی کرتا ہے۔ یہ اسٹارٹ اپ اِسپرٹ بھارت کو آج دنیا میں ایک الگ لیگ میں کھڑا کرتا ہے۔

Recommended