Urdu News

جناب نتن گڈکری نے کہا کہ ناگالینڈ میں دیما پور سے کوہیما روڈ تک منصوبہ اس سال مکمل ہوجائے گا

سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری

جناب نتن گڈکری نے کہا کہ ناگالینڈ میں دیما پور سے کوہیما روڈ تک (پیکیج-1)   4 لین پر مشتمل  14.93 کلومیٹر کا سڑک منصوبہ اس سال مکمل ہوجائے گا

سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے سلسلہ وار ٹویٹس میں کہا ہے کہ ریاست ناگالینڈ میں دیماپور سے کوہیما روڈ تک (پیکیج-1)  4 لین پر مشتمل  14.93 کلومیٹر طویل سڑک منصوبہ اس سال مکمل ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس پروجیکٹ میں 387 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔

Image

جناب گڈکری نے کہا کہ یہ پروجیکٹ نہ صرف ناگالینڈ اور منی پور کے درمیان بہتر رابطہ فراہم کرے گا، بلکہ سفر کے وقت کو بھی کافی حد تک کم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں ہم ملک میں بہترین سڑک کا بنیادی ڈھانچہ فراہم کرنے کے وژن کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔

Recommended