Urdu News

اقلیتوں کے قومی کمیشن میں اقلیتی حقوق کا دن منایا گیا

قومی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین اقبال سنگھ لال پورہ

اقلیتوں کے قومی کمیشن میں اقلیتی حقوق کا دن منایا گیا

اقلیتوں کے حقوق کا دن، جو ہر سال 18 دسمبر کو منایا جاتا ہے، 16 دسمبر 2022 کو قومی اقلیتی کمیشن میں منایا گیا۔ اقوام متحدہ نے 18 دسمبر 1992 کو مذہبی یا لسانی، قومی یا نسلی اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے حقوق سے متعلق بیان کو اپنایا. اور اسے نشر کیا۔ اقلیتی حقوق کا دن ہندوستان میں اقلیتوں کے لیے آزادی اور مساوی مواقع کے حق کو برقرار رکھتا ہے. اور ان کے حقوق کے بارے میں بیداری پیدا کرتا ہے۔

اقلیتی امور کے وزیر مملکت جناب جان بارلا نے اس تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی. جبکہ تقریب کی صدارت قومی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین، جناب اقبال سنگھ لال پورہ نے کی۔ قومی کمیشن برائے اقلیتی تعلیمی ادارے کے چیئرمین، جسٹس این کے جین نے اس تقریب میں بطور مہمان اعزازی شرکت کی۔ اس موقع پر قومی اقلیتی کمیشن کے نائب چیئرمین جناب کرسی کیخوشرو دیبو، جین رکن، دھنیا کمار جناپا گنڈے. مسلم رکن، سید شہزادی، بدھسٹ رکن نچن لہمو اور قومی اقلیتی کمیشن کے سینئر عہدیداران موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001DG6M.jpg

روزگار کے شعبوں میں اقلیتوں کی اسکیموں اور پروگراموں کے بارے

اقلیتوں کے قومی کمیشن نے چھ اقلیتی برادریوں یعنی مسلمان، سکھ، عیسائی، بدھسٹ، جین اور زرتشت کے مختلف دانشوروں کو مدعو کیا۔ اپنی برادری کی نمائندگی کرتے ہوئے. انہوں نے ہندوستان کی اقلیتوں کو درپیش مشکلات، حکومت سے اقلیتوں کی توقعات، اقلیتوں کے لیے اسکیموں اور پروگراموں میں بہتری کے لیے سفارشات شیئر کیں۔ تقریب میں ایک بین المذاہب وفد نے بھی شرکت کی۔

اپنے ریمارکس میں اقلیتی امور کے وزیر مملکت جناب جان بارلا نے تعلیم اور روزگار کے شعبوں میں اقلیتوں کی اسکیموں اور پروگراموں کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ‘‘اقلیتی برادریوں کے لیے حکومت کی اسکیموں کے بارے میں معلومات پھیلانے. اور بیداری پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ اقلیتی برادریوں کے مذہبی رہنماؤں کو اس مقصد کے لیے شامل کیا جانا چاہیے کیونکہ ان کی بڑی تعداد میں سامعین تک رسائی ہے۔’’ انہوں نے مختلف برادری کے درمیان مسلسل مکالمے پر بھی زور دیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002QGP5.jpg

اقلیتوں کے قومی کمیشن کے نائب چیئرمین جناب کرسی کیخوشرو دیبو نے کمیشن کی کوششوں پر روشنی ڈالی۔

اس موقع پر اقلیتی برادریوں کے نمائندوں نے بھی خطاب کیا۔ کمیشن کی طرف سے کئے گئے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے اپنی برادریوں سے متعلق کچھ مسائل کی نشاندہی بھی کی اور کمیشن سے ان پر غور کرنے کی درخواست کی۔

چیئرمین جناب اقبال سنگھ لال پورہ نے شکریہ کے کلمات ادا کئے۔ انہوں نے کہا کہ ‘‘1978 میں ہندوستان نے اقوام متحدہ سے بہت پہلے اقلیتوں کے لیے ایک قومی کمیشن قائم کرنے کا تصور پیش کیا تھا، جہاں سے یہ سب 1992 میں شروع ہوا تھا۔’’ انہوں نے مزید کہا کہ ‘‘ہم اقلیتوں کی ترقی کے لیے مذہبی رہنماؤں، ماہرین تعلیم اور سماجی کارکنوں کو شامل کرکے اقلیتی برادریوں کے افراد میں بیداری پیدا کرنے کے لیے کام کر سکتے ہیں

اراکین نے اقلیتوں کی بہبود کے لیے انتھک محنت کرنے کی ضرورت پر بھی بات کی۔

’’ چیئرمین موصوف نے دیگر اقلیتی مسائل جیسے آنند میرج ایکٹ اور وزیر اعظم کے 15 نکاتی پروگرام پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے یہ بھی یقین دلایا کہ قومی اقلیتی کمیشن مستقل بنیادوں پر مذہبی رہنماؤں سے ان کے اپنے مقامات پر ملاقات اور تفصیلی بات چیت کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ قومی اقلیتی کمیشن ہندوستان کے تمام مذاہب کے مذہبی تہواروں کو بھی باقاعدگی سے مناتا ہے۔

اس موقع پر کمیشن نے مذہبی، لسانی اور دیگر اختلافات سے بالاتر ہوکر معاشرے میں امن اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی بحالی اور ہندوستان میں اقلیتی برادریوں کے حقوق کی حفاظت کرتے ہوئے ان کے وقار کو برقرار رکھنے کے لیے کام کرنے کے اپنے عہد کا اعادہ کیا۔

Recommended