Urdu News

حکومت ہند نے یوٹیوب پر غلط معلومات کے اڈے پر حملہ کیا

یوٹیوب پر غلط معلومات

چالیس سے زیادہ حقائق کی جانچ پڑتال کی ایک سیریز میں، پی آئی بی کے فیکٹ چیک یونٹ (ایف سی یو) نے تین یوٹیوب چینلز کا پردہ فاش کیا، جو بھارت میں غلط معلومات پھیلا رہے تھے۔ ان یوٹیوب چینلز کے تقریباً 33 لاکھ سبسکرائبر تھے اور ان کے ویڈیوز، جن میں سے تقریباً سبھی فرضی پائے گئے، 30 کروڑ سے زیادہ بار دیکھے گئے۔

یہ پہلا موقع ہے ،جب پی آئی بی نے سوشل میڈیا پر فرضی دعوے پھیلانے والی انفرادی پوسٹس کے خلاف پورے یوٹیوب چینلز کو بے نقاب کیا ہے۔ پی آئی بی  کے ذریعے حقائق کی جانچ پڑتال کردہ یوٹیوب چینلز کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

نمبر شمار

 یو ٹیوب چینل کا نام

سبسکرائبر

 ویوز

نیوز ہیڈ لائن

9.67   لاکھ

31,75,32,290

سرکاری اپ ڈیٹ

22.6  لاکھ

8,83,594

آج تک لائیو

65.6  ہزار

1,25,04,177

یہ یوٹیوب چینلز دیگر فرضی خبروں کے علاوہ عزت مآب سپریم کورٹ آف انڈیا، عزت مآب چیف جسٹس آف انڈیا، سرکاری اسکیموں، الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں (ای وی ایمس)، کسانوں کے قرضوں کی معافی وغیرہ کے بارے میں فرضی  اور سنسنی خیز دعوے پھیلا تے  ہیں۔ مثلاً  یہ جعلی خبریں، سپریم کورٹ نے یہ فیصلہ دیا ہے کہ مستقبل کے انتخابات بیلٹ پیپرز سے کرائے جائیں گے۔ جن لوگوں کے پاس بینک اکاؤنٹس، آدھار کارڈ اور پین کارڈ ہیں، حکومت انہیں پیسے دے رہی ہے۔ ای وی ایم وغیرہ پر پابندی شامل ہیں ۔

ایک سو سے زائد یوٹیوب چینلز کو بلاک

یوٹیوب چینلز کو دیکھا گیا کہ وہ ٹی وی چینلز کے لوگو زاور ان کے نیوز اینکرز کی تصاویر کے ساتھ جعلی اور سنسنی خیز طریقہ کار استعمال کر رہے ہیں، تاکہ ناظرین کو گمراہ کیا جا سکے کہ وہ خبریں مستند ہیں۔ یہ چینلز اپنی ویڈیوز پر اشتہارات دکھاتے اور یوٹیوب پر غلط معلومات سے رقم کماتے ہوئے بھی پائے گئے۔

پی آئی بی فیکٹ چیک یونٹ کی جانب سے یہ کارروائی گزشتہ ایک سال میں وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے ایک سو سے زائد یوٹیوب چینلز کو بلاک کرنے کے بعد کی گئی ہے۔

اسکرین شاٹس

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001KOLC.jpg

 

الیکشن کمیشن آف انڈیا، الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے بارے میں غلط معلومات

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0021NV5.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003HCPN.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004Z7RH.jpg

پی آئی بی کے فیکٹ چیک یونٹ نے فرضی  خبریں پھیلانے والے تین یوٹیوب چینلز کو بے نقاب کیا

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005U5OQ.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00692CO.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image007QSIY.jpg

سپریم کورٹ آف انڈیا، چیف جسٹس آف انڈیا اور ہندوستان کے وزیر اعظم کے بارے میں فرضی  ویڈیوز لاکھوں  ویوز کے ساتھ ، پی آئی بی کے فیکٹ چیک یونٹ نے بے نقاب کیا

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0088GPG.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image009O5JX.jpg

پی آئی بی کے ذریعہ حقائق کی جانچ پڑتال کئے گئے یوٹیوب چینلز کے تقریباً 33 لاکھ سبسکرائبرز تھے اور 30 کروڑ سے زیادہ مرتبہ دیکھے گئے

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image010HT5T.jpg
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Recommended