Urdu News

وندے بھارتم دنیا کو وسودھیو کٹمبکم اور تنوع میں اتحاد کا مضبوط پیغام دیتا ہے۔: جناب او ایم برلا

وندے بھارتم دنیا کو وسودھیو کٹمبکم اور تنوع میں اتحاد کا مضبوط پیغام دیتا ہے۔: جناب او ایم برلا

  • گرینڈ فنالے  میں آج ایک خصوصی تقریب بھی پیش کی گئی، جس میں اسپیکر، لوک سبھا جناب او ایم برلا ، ثقافت، سیاحت اور شمال مشرقی علاقہ کے مرکزی وزیر جناب جی کے ریڈی نے شرکت کی ۔
  • وندے بھارتم نرتیہ اتسو 2023، یوم جمہوریہ کی تقریبات 2023 کے زیراہتمام وزارت ثقافت اور وزارت دفاع کی طرف سے منعقدہ رقص کے مقابلے کا پروگرام ہے۔
  • رقاصوں نے، ایک بھارت شریسٹھ بھارت کے جذبے کو اجاگر کرتے ہوئے دیگر ریاستوں کے رقص بھی پیش کئے۔

ثقافت کی وزارت نے 19 اور 20 دسمبر کو وندے بھارتم نرتیہ اتسو 2023 کے دو روزہ قومی سطح کے مقابلے (گرینڈ فنالے) کا اہتمام کیا۔ قومی سطح کے مقابلے (گرینڈ فنالے) میں 980 رقاصوں نے حصہ لیا اور 500 رقاصوں کو یوم جمہوریہ 2023 کے دوران ‘ناری شکتی’ کے موضوع پر ایک عظیم الشان ثقافتی شو پیش کرنے کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

مختلف ریاستوں کے رقاصوں نے پرجوش انداز میں کلاسیکی اور لوک رقص پیش کیا۔

گرینڈ فنالے میں 20 دسمبر 2022 کی شام کو ایک خصوصی تقریب بھی پیش کی گئی، جس میں  لوک سبھا کے اسپیکر جناب  او ایم برلا ،ثقافت، سیاحت اور شمال مشرقی علاقہ کے مرکزی وزیر جناب جی کے ریڈی؛ ثقافت اور پارلیمانی امور کے وزیر مملکت جناب ارجن رام میگھوال؛ وزیر مملکت برائے ثقافت اور خارجہ امور محترمہ میناکشی لیکھی اور وزیر مملکت برائے دفاع جناب اجے بھٹ نے  شرکت کی ۔

اس موقع پر جناب اوم برلا نے کہا کہ آج کے رقص کی پیش کش نہ صرف ہندوستانی ثقافت کے بے پناہ تنوع کی عکاسی کرتی ہے، بلکہ اس کے متحرک رنگوں اور مالا مال ثقافت کو بھی ظاہر کرتی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وندے بھارتم دنیا کو وسودھیو کٹمبکم اور تنوع میں اتحاد کا مضبوط پیغام دیتا ہے۔ جناب  اوم برلا نے یہ بھی کہا کہ آزادی کا امرت مہوتسو ہندوستان کے شاندار ورثے اور اس کے جمہوری ڈھانچے کا جشن ہے۔

رقاصوں نے ایک بھارت شریسٹھ  بھارت کے جذبے کو اجاگر کرتے ہوئے دیگر ریاستوں کے رقص بھی پیش کئے۔

ثقافت کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ میناکشی لیکھی نے گرینڈ فنالے وندے بھارتم ڈانس فیسٹیول کے آخری دن ملک کے تمام حصوں سے پرفارم کرنے والے فنکاروں کو مبارکباد دی اور کہا کہ یہ فیسٹول ہماری ہندوستانی ثقافت کو آگے لے جانے میں کامیاب رہا ہے۔ انہوں نے فنکاروں سے یہ بھی کہا کہ  انہوں نے ہندوستان کے فن اور ثقافت کو اپنے جذبے سے زندہ رکھا ہے۔

اس موقع پر وزیر مملکت برائے دفاع جناب اجے بھٹ نے کہا کہ یہ ملک کے لیے فخر کی بات ہے کہ ہم نے پہلی بار جی 20 کی صدارت حاصل کی ہے اور تمام شعبوں میں احیاء نو واقع  ہو رہا ہے۔ وندے بھارتم ہندوستان کی متنوع ثقافت کی احیاء  نو کی ایک بہترین مثال ہے۔

وندے بھارتم نرتیہ اتسو 2023 ڈانس مقابلہ پروگرام ہے، جس کا اہتمام وزارت ثقافت اور وزارت دفاع نے یوم جمہوریہ 2023 کی تقریب کے زیر اہتمام کیا تھا۔ یہ مقابلہ 3 مرحلوں میں منعقد کیا گیا تھا، یعنی ریاستی مرکز کی سطح، زون کی سطح اور قومی سطح۔

Recommended