نائب صدر جمہوریہ نے کرسمس پر لوگوں کو مبارکباد دی
نائب صدر جمہوریہ جناب جگدیپ دھن کھڑ نے کرسمس کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد دی۔ ان کے پیغام کا مکمل متن اس طرح ہے:
’’میں کرسمس کے مقدس موقع پر سب کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔
عیسیٰ مسیح نے ہمیں محبت ، ہمدردی اور رحم کا راستہ دکھایا ہے، جو ہماری زندگی کو نیک بناتا ہے ، سماج میں خیرسگالی اور رواداری لاتا ہے، جو آخرش دنیا میں دائمی امن کی طرف لے جاسکتا ہے۔
جیسا کہ ہم کرسمس کو مسرت اور تقدس کے ساتھ مناتے ہیں۔ آیئے ہم ایک شمولیاتی ، روادار اور پُر امن سماج کی تعمیر کے لئے کوشش کریں۔‘‘