Urdu News

جناب سربانند سونووال نے، ڈبرو گڑھ میں پریرنا چائلڈ ہوم میں بچوں کے ساتھ نئے سال کا دن گزارا

جناب سربانند سونووال ڈبرو گڑھ میں بین الاقوامی اولمپک ڈے کی تقریبات میں شامل ہوئے

بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں اور آیوش کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے نئے سال کا دن آج ڈبرو گڑھ میں پریرنا چلڈرن ہوم کے بچوں کے ساتھ گزارا۔ اس موقع پر جناب سونووال نے بچوں میں کتابیں تقسیم کیں اور آنے والے سال کے لیے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ بچوں نے بھی اسٹیج پر اپنی مختلف پرفارمنس سے سونووال سمیت تمام حاضرین کو مسحور کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001X05Q.jpg

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب سونووال نے کہا، “بچوں کی آنکھوں میں چمک اور امید نئے پن کی حقیقی عکاسی کرتی ہے۔ وہ ہمارے ملک کا مستقبل ہیں۔ ان کے خوابوں کو حقیقت کی منزل تک پہنچنے کے لیے پائے تکمیل تک  پہنچنے  دیں۔  بچوں کی سادگی  اور  خلوص نے میرے دل کو چھو لیا ہے۔ میں ان کے لئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں  کہ وہ نئے امکانات کو تلاش کریں۔”

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002TPP8.jpg

مرکزی وزیر کے ساتھ ڈبرو گڑھ کے ایم ایل اے پرسنتا فوکن اور ڈبرو گڑھ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔

Recommended