وزیر اعظم نے مائیکروسافٹ کارپوریشن کے چیئرمین اور سی ای او ستیہ نادیلا سے ملاقات کی
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مائیکرو سافٹ کارپوریشن کے چیئرمین. اور سی ای او ستیہ نادیلا سے ملاقات کی اور کہا کہ ٹیکنالوجی اور اختراع میں بھارت کی جدوجہد ، تکنیک کی قیادت والی پیشرفت کے دور میں فروغ پا رہی ہیں۔
وزیر اعظم نے ٹوئٹ کیا؛
’’ستیہ نادیلا آپ سے ملاقات کرکے خوشی ہوئی، ٹیکنالوجی اور اختراع میں بھارت کی جدوجہد ، تکنیک کی قیادت والی پیشرفت کے دور میں فروغ پا رہی ہیں۔ ہمارے نوجوان اُن خیالات کے حامل ہیں جن میں کرۂ ارض کو تبدیل کرنے کے تمام امکانات موجود ہیں‘‘۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰