Urdu News

عالمی معیشت اور انسانیت کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے: جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر

عالمی معیشت اور انسانیت کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے: جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر

  • وائی20(یوتھ20-)سمٹ نوجوانوں کو تعمیری پالیسی ما حصل فراہم کرنے اور عالمی سامعین کے لیے اپنی رائے دینے کے لیے پلیٹ فارم کا استعمال کرنے کی اجازت دینے کا ایک منفرد موقع ہے: عالمی معیشت
  • اگلے 8 مہینوں تک، پانچ وائی20(یوتھ20-)تھیمز پر پری سمٹ ہوں گے
  • اور ساتھ ہی ہندوستان کی مختلف ریاستوں میں مختلف یونیورسٹیوں میں یوتھ 20 کے آخری سمٹ تک مختلف مباحثے اور سیمینار ہوں گے۔

نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے آج نئی دہلی میں وائی20 سمٹ انڈیا کے کرٹین ریزر ایونٹ میں وائی20 سمٹ کے تھیمز، لوگو اور ویب سائٹ کا آغاز کیا۔ حکومت ہند کی سکریٹری ڈپارٹمنٹ آف یوتھ افیئرز محترمہ میتا آر لوچن، وائی20 سیکریٹریٹ، انڈیا کےمینٹور ڈاکٹر وجے چوتھائی والے، یوتھ 20 انگیجمنٹ گروپ کے چیئر انمول سویت اور وزارت کے سینئر افسران نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔ ہندوستان پہلی بار وائی20 سمٹ کی میزبانی کر رہا ہے۔ آج کی تقریب کے دوسرے اجلاس میں ’’بھارت اپنی نوجوان آبادی کو سپر پاور بنانے کے لیے کس طرح استعمال کر سکتا ہے‘‘ پر پینل مباحثہ بھی منعقد کا گیا۔ عالمی معیشت

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00115KJ.jpg

نوجوانوں کے امور اور اسپورٹس کے مرکزی وزیر

اپنے خطاب کے دوران شری انوراگ سنگھ ٹھاکر نے کہا. “ہندوستان میں جی 20 سربراہی اجلاس میں، 43 سربراہان وفود یکجا ہوں گے.  جو جی 20 میں اب تک کا سب سے بڑا اجلاس ہے. جو اس سال ستمبر میں نئی دہلی میں ہونے والی آخری چوٹی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ جی20 دو متوازی ٹریکس پر مشتمل ہے: فنانس ٹریک اور شیرپا ٹریک۔ شیرپا ٹریک 13 ورکنگ گروپس، 2 انیشیٹوز – ریسرچ انوویشن انیشی ایٹو گیدرنگ (. آر آئی آئی جیاور جی20 ایمپاور، اور مختلف انگیجمنٹ گروپس کے ماحصل کی نگرانی کرتا ہے۔ انگیجمنٹ گروپس. جن کا یوتھ 20 یا وائی20 ایک حصہ ہے، جی20 ممالک کی سول سوسائٹیز. پارلیمنٹرینز، تھنک ٹینکس، خواتین، نوجوانوں، مزدوروں، کاروباری اداروں اور محققین کو اکٹھا کرتے ہیں۔

Recommended