Urdu News

وزیر اعظم نے کرناٹک کے ہبلی میں 26ویں قومی یوتھ فیسٹیول کا افتتاح کیا

وزیر اعظم نے کرناٹک کے ہبلی میں 26ویں قومی یوتھ فیسٹیول کا افتتاح کیا

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج کرناٹک کے ہبلی میں 26ویں قومی یوتھ فیسٹیول کا افتتاح کیا۔ یہ پروگرام نوجوانوں کے قومی دن کے موقع پر منعقد کیا جا رہا ہے، جو سوامی وویکانند کے یوم پیدائش پر  ان کے نظریات، تعلیمات اور تعاون کو عزت بخشنے اور ان کی قدر کرنے کے لیے منایا جاتا ہے۔ فیسٹیول کا تھیم ’’وِکست یووا – وِکست بھارت‘‘ ہے اور یہ ملک کے تمام حصوں سے متنوع ثقافتوں کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر لاتا ہے اور شرکاء کو ایک بھارت، شریشٹھ بھارت کے جذبے کے ساتھ متحد کرتا ہے۔

’’آج ملک کا مقصد ہے – وکست بھارت، سشکت بھارت‘‘

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ کرناٹک کا ہبلی خطہ اپنی ثقافت، روایت اور علم کے لیے جانا جاتا ہے جہاں کئی عظیم شخصیات کو گیان پیٹھ پرسکار سے نوازا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس خطہ نے پنڈت کمار گندھرو، پنڈت بسوراج راج گرو، پنڈت ملیکارجن منصور، بھارت رتن جناب بھیم سین جوشی اور پنڈتا گنگو بائی ہنگل جیسے کئی عظیم موسیقاروں کو پیدا کیا ہے، اور ان شخصیات کو خراج عقیدت پیش کیا۔

’’سوامی وویکانند کے دو پیغامات –  ادارہ اور اختراع ہر نوجوان کی زندگی کا حصہ ہونا چاہیے‘‘

سال 2023 میں نوجوانوں کے قومی دن کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے. وزیر اعظم نے کہا کہ ایک طرف ہمارے پاس قومی یوتھ فیسٹیول ہے. اور دوسری طرف آزادی کا امرت مہوتسو ہے۔ ’’اٹھو، بیدار ہو جاؤ اور جب تک مقصد حاصل نہ ہو جائے مت رکو. ‘‘ وزیر اعظم نے سوامی وویکانند جی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا. کہ یہ ہندوستان کے نوجوانوں کی زندگی کا منتر ہے. اور کہا کہ ملک کو امرت کال میں آگے لے جانے کے لیے ہمیں اپنے فرائض پر زور دینا. اور اسے سمجھنا چاہیے۔ وزیر اعظم نے اس کوشش میں ہندوستان کے نوجوانوں کے. ذریعے سوامی وویکانند جی سے حاصل کردہ تحریک کو اجاگر کیا۔ وزیر اعظم نے کہا، ’’میں اس خاص موقع پر. سوامی وویکانند جی کے قدموں میں سر جھکاتا ہوں۔‘‘

’’یہ ضروری ہے کہ نوجوانوں کی امنگوں کو پورا کرنے کے لیے ہمیں مثبت رکاوٹیں لا کر ترقی یافتہ اقوام سے بھی آگے بڑھنا چاہیے‘‘

جناب مودی نے کرناٹک کی سرزمین کے ساتھ سوامی وویکانند کے .تعلق کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ سوامی جی نے کئی بار کرناٹک کا دورہ کیا . اور میسور کے مہاراجہ ان کے شکاگو کے دورے کے اہم حامیوں میں سے ایک تھے۔ انہوں نے کہا، ’’سوامی جی کا بھارت بھرمن قوم کے شعور. کے اتحاد کی گواہی دیتا ہے اور یہ ایک بھارت شریشٹھ بھارت کے جذبے کی ایک لازوال مثال ہے۔‘‘

Recommended