Urdu News

وزیر اعظم 19 جنوری کو کرناٹک اور مہاراشٹر کا دورہ کریں گے

وزیر اعظم 19 جنوری کو کرناٹک اور مہاراشٹر کا دورہ کریں گے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 19 جنوری 2023 کو کرناٹک اور مہاراشٹر کا دورہ کریں گے۔

کرناٹک میں، وزیر اعظم یادگری اور گلبرگہ جیسے اضلاع کا دورہ کریں گے۔دوپہر تقریباً 12 بجے، کوڈیکل، ضلع یادگری میں، وزیر اعظم آبپاشی، پینے کے پانی اور قومی شاہراہ ترقی پروجیکٹ سے متعلق مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور افتتاح کریں گے۔ دوپہر تقریباً 2:15  بجے، وزیر اعظم مل کھیڈ ، ضلع گلبرگہ پہنچیں گے، جہاں وہ حال ہی میں اعلان کردہ چھوٹے . مواضعات کے مستحق مستفیدین کو بیع نامے تقسیم کریں گے اور قومی شاہراہ پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

شام تقریباً 5 بجے، وزیر اعظم ممبئی میں مختلف ترقیاتی پہل قدمیوں کا آغاز کریں گے. وقف کریں گے. اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ موصوف، شام تقریباً 6:30 بجے، ممبئی میٹرو کی دو لائنوں کا افتتاح کریں گے اور میٹرو کا سفر بھی کریں گے۔

وزیر اعظم کرناٹک میں

ایک ایسی کوشش کے تحت ، جو تمام کنبوں کو انفرادی طور پر نل کے ذریعہ پانی کے کنکشن کی فراہمی کے توسط سے محفوظ. اور بہتر پینے کا پانی فراہم کرانے کے وزیر اعظم کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کی جانب ایک اور قدم ہے. جل جیون مشن کے تحت یادگری ضلع کے کوڈیگل میں یادگر ملٹی ولیج ڈرنکنگ واٹر سپلائی اسکیم کا سنگ بنیاد رکھاجائے گا۔ اس اسکیم کے تحت 117 ایم ایل ڈی  صلاحیت کا حامل واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ قائم کیا جائے گا۔ یہ پروجیکٹ جس کی لاگت 2050 کروڑ روپئے سے زائد کے بقدر ہے. 700 سے زائد دیہی بستیوں اور یادگری ضلع کے تین قصبات کے. تقریباً 2.3 لاکھ کنبوں کو پینے کا پانی فراہم کرائے گا۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 19 جنوری 2023 کو کرناٹک اور مہاراشٹر کا دورہ کریں گے۔

پروگرام کے دوران، وزیر اعظم نرائن پور لیفٹ بینک کینال – توسیع ، تزئین کاری اور جدید کاری پروجیکٹ. (این ایل بی سی – ای آر ایم) کا بھی افتتاح کریں گے۔ 10000 کیوزیک  کے بقدر پانی کے بہاؤ کی صلاحیت کی حامل نہر کے ساتھ، یہ پروجیکٹ نہر کے آس پاس کے 4.5 لاکھ ہکٹیئر کے بقدر علاقہ کو سیراب کرے گا۔ یہ پروجیکٹ گلبرگہ، یادگر اور وجے پور جیسے اضلاع. کے 560 مواضعات میں تین لاکھ سے زائد کاشتکاروں کو فائدہ بہم پہنچائے گا۔ پروجیکٹ کی مجموعی لاگت تقریباً 4700 کروڑ روپئے کے بقدر ہے۔

وزیر اعظم قومی شاہراہ-150 سی کے 65.5 کلو میٹر سیکشن کا بھی سنگ بنیاد رکھیں گے۔ یہ 6 لین والا گرین فیلڈ سڑک پروجیکٹ سورت-چنئی ایکسپریس وے کا حصہ ہے۔ یہ تقریباً 2000 کروڑ  روپئے کے بقدر کی لاگت سے تعمیر کیا جا رہا ہے۔

Recommended