وزیراعظم نے میگھالیہ کے لوگوں کو ریاست یوم تاسیس پر مبارکباد دی
وزیراعظم جناب نریندر مودی نےمیگھالیہ کے عوام کو ریاست کے قیام کے دن پر مبارکباد پیش کی ہے۔
ایک ٹوئےیٹ میں وزیراعظم نے کہا:
‘‘میگھالیہ کے لوگوں کو ریاست کے یوم تاسیس پر مبارکباد۔ یہ ریاست اپنی دلکش ثقافت، خاص طور پر موسیقی، آرٹ اور کھیلوں سے دلچسپی کے لئے مشہور ہے۔ میگھالیہ کے لوگوں نے مختلف شعبوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ میں آنے والے برسوں میں میگھالیہ کی مسلسل ترقی کے دعاگو ہوں۔’’
******