وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے 21 جنوری 2023 کو دہلی کینٹ میں نیشنل کیڈٹ کور (این سی سی) ریپبلک ڈے کیمپ کا دورہ کیا اور کیڈٹوں کو ان کی عمدہ کارکردگی اور فرض شناسی کے اعتراف میں رکشا منتری پدک اور توصیفی کارڈ پیش کئے۔ اس سال رکشا منتری پدک نورتھ ایسٹرن ریجن ڈائرکٹریٹ کے انڈر آفیسر تنگوجلی نیامی اور راجستھان ڈائرکٹریٹ کے کیڈٹ اویناش جنگیر کو دیئے گئے ہیں۔رکشا منتری توصیف نامے جن لوگوں کو دیئے گئے وہ ہیں۔ اڑیشہ ڈائرکٹریٹ کے کیپٹن پرتاپ کیسری ہری چندن، کیڈٹ انڈر آفیسر جینی فرانسینا وکٹرآنند، تمل ناڈو ، پڈوچیری اور انڈومان ونکوبار ڈائرکٹریٹ سے، کیپٹن فضا شافی جموں وکشمیر اور لداخ ڈائرکٹر یٹ سے اور اتراکھنڈ ڈائرکٹریٹ کے کیڈٹ سہواگ رانا۔کردار سازی
کردار سازی علم حاصل کرنے واور دولت کمانے کے مساوی اہم ہے:جناب راج ناتھ سنگھ
دو ہزار کے قریب کیڈٹوں کے سامنے ایک پرجوش تقریر کرتے ہوئے رکشا منتری نے ان پر زور دیا کہ وہ نئے راستے دریافت کریں اور ملک کو تیزی سے ترقی کے راستے پر آگے لے جانے کے لئے مدد کریں۔ وزیر دفاع نے ان سے کہا کہ وہ ملک کی قدیم ترین اقدار اور روایات کی پاسداری کرتے ہوئے اپنی پسند کے شعبے میں کام کریں۔
وزیر دفاع نے ماحولیات اور معاشرے کی بہتری کے لئے’’ استعمال کرو اور پھینکو‘‘ کے تصور کو ختم کرنے پر زور دیا
بدلتے وقت کے ساتھ خود کو عصری تقاضوں میں ڈھالنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ عالمی سیکورٹی کے منظرنامے میں تیزی سے ہونے والی تبدیلیوں کی وجہ سے سامنے آنے والی آزمائشوں سے نمٹنے کے لئے ملک کو تیار رکھنے کی غرض سے حکومت کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔ انھوں نے کہا کہ اگر چہ بدلتے وقت کے ساتھ خود کویہ بدلنا ضروری ہوتا ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ ملک کے تابناک ماضی سے جڑا رہنا بھی انتا ہی ضروری ہے ۔ انھوں نے کہا کہ ہمارا مقصد ایک ایسے مضبوط اور خوشحال ہندوستان کی تعمیر ہے جس کی جڑیں اپنی ثقافت اور روایات میں پیوست ہوں۔
جس قدر ہمارے نوجوان مضبوط ہوں گے، ہمارا ملک بھی اتنا ہی مضبوط ہوگا
وزیر دفاع نے نوجوانوں سے یہ بھی کہا کہ وہ ’’استعمال کرو اور پھینکو‘‘تصور کے خاتمے کے لئے کام کریں کیونکہ اس رواج سے ہمار امعاشرہ اور ماحول براہ راست یا بلاواسطہ متاثر ہوتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ماحولیات کی تباہی نسل انسانی کی تباہی کے مترادف ہے۔ نوجوانوں نے خصوصا اور تمام لوگوں سے عموما اپیل کی کہ وہ اشیاء کے دوبارہ استعمال جہاں تک ممکن ہوسکے، کریں اور نیچر کی حفاظت کریں۔ انھوں نے نوجوانوں سے کہا کہ علم اور تعلیم جتنی ضروری ہے اتنے ہی ضروری زندگی کے اقدارہیں۔