واشنگٹن،4 فروری (انڈیا نیریٹو)
امریکہ کے آسمان پر ایک چینی جاسوسی غبارے کے دیکھے جانے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات میں کشیدگی آگئی ہے۔ ملک کی فضائی حدود میں اس کے نظر آنے کے بعد وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے بیجنگ کا دورہ ملتوی کر دیا ہے۔ بلنکٹن 5 اور 6 فروری کو دو روزہ دورے پر چین جانے والے تھے۔
ادھر پینٹاگون کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل پیٹ رائیڈر نے کہا ہے کہ غبارہ ممکنہ طور پر چند روز تک امریکی حدود میں رہے گا۔ ہم اسے ٹریک کریں گے۔ صدر جو بائیڈن کو چین کی فضائی حدود کی خلاف ورزی سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ عوام کی حفاظت کے پیش نظر اسے تباہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔