وزیر اعظم نے سابق چیف جسٹس آف انڈیا جناب اے ایم احمدی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے چیف جسٹس آف انڈیا جناب اے ایم احمدی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا؛
’’سابق چیف جسٹس آف انڈیا، جناب اے ایم احمدی جی کے انتقال سے دکھی ہوں۔ ایک وکیل اور جج کے طور پر ان کا ایک ممتاز کیریئر تھا۔ انہوں نے ہماری عدلیہ کو مزید موثر بنانے کے لئے قابل ذکر رول ادا کیا۔ ان کے اہل خانہ سے تعزیت۔ میں ان کی روح کے سکون کے لئے دعا کرتا ہوں۔‘‘
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔