Urdu News

مولانا آزاد ایجوکیشن فاؤنڈیشن

مولانا آزاد ایجوکیشن فاؤنڈیشن

مولانا آزاد ایجوکیشن فاؤنڈیشن

اقلیتی امور کی وزارت مولانا آزاد ایجوکیشن فاؤنڈیشن (ایم اے ای ایف) کے تحت دو اسکیمیں نافذ کرتی ہے  یعنی این جی اوز کے  ذریعہ چلائے جانے والے اداروں کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے’’این جی اوز کو  فراہم کی جانے والی گرانٹ اِن ایڈ‘‘  اور اقلیتی کمیونٹیز سے تعلق رکھنے والی ہونہار لڑکیوں کی اعلیٰ ثانوی سطح کی  تعلیم   یعنی کلاس IX تا XII  کے لئے  بیگم حضرت محل نیشنل اسکالرشپ (بی ایچ ایم این ایس) جو اس طرح ہیں۔   بی ایچ ایم این ایس کو اقلیتی امور کی وزارت کی وزیر اعظم  ایجوکیشن امپاورمنٹ اسکیم (پی ایم ای ای ایس) کے تحت شامل کیا گیا ہے۔

وزارت ہنرمندی کی ترقی اورانترپریونرشپ، ٹیکسٹائل کی وزارت ، وزارت ثقافت ،خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت اور دیہی ترقی کی وزارت  کی مختلف اسکیموں کے ذریعہ حکومت ہر طبقے کی بہبود اور ترقی کے لیے مختلف اسکیموں کو نافذ کرتی ہے، بشمول اقلیتوں، خاص طور پر معاشرے کے معاشی طور پر کمزور اور کم مراعات یافتہ طبقوں کے لیے۔

مولانا آزاد ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے پاس ملک میں اقلیتی طلباء کی تعلیم کو فروغ دینے کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے اس کے کارپس پر حاصل ہونے والے سود کی شکل میں کافی فنڈز ہیں۔

یہ اطلاع اقلیتی امور کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبن ایرانی نے لوک سبھا میں ایک تحریری جواب دی۔

Recommended