Urdu News

این ای آئی ڈی ایس کے تحت سرمایہ کاری

شمال مشرقی خطہ کی ترقی کے وزیر جناب جی کشن ریڈی

آئی ڈی ایس کے تحت سرمایہ کاری

شمال مشرقی خطہ کی ترقی کے وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں  بتایا کہ صنعت اور اندرون ملک  تجارت کے فروغ کے محکمے (ڈی پی آئی آئی ٹی) کے ذریعے نافذ کی گئی شمال مشرقی صنعتی ترقی کی اسکیم () ، 2017، جو کہ یکم  اپریل 2017 کونافذ کی گئی تھی،کو 12 اپریل 2018 کو نو ٹیفائی کیا گیا تھا۔  این ای آئی ڈی ایس ، 2017 کا رجسٹریشن ماڈیول 31 مارچ 2022 کو بند کر دیا گیا تھا۔ این ای آئی ڈی ایس ، 2017 کے تحت، 10117.50 کروڑ روپے (تقریباً) کی سرمایہ کاری کے لیے کل 1211 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ ان میں سے، آج تک، 7551.12 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے ساتھ کل اہل 926 صنعتی یونٹس (بشمول مشروط رجسٹریشن) رجسٹر کی گئی ہیں۔

Recommended