وزیر اعظم نے پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا کے اثرات پر خوشی کا اظہار کیا
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بیمہ یوجنا کے اثرات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا سے ہمارے کسان بھائی بہنوں کے چہرے پر جو مسکراہٹ آئی ہے، اس سے بڑی خوشی کی بات کیا ہو سکتی ہے۔
ایک ٹوئٹ میں راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ جناب رام چندر جانگڑا نے فصل بیمہ یوجنا کے فائدوں کے بارے میں بتایا تھا۔
راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا:
’’ فصل بیمہ یوجنا نے ہمارے کسان بھائیوں بہنوں کے چہرے پر جو مسکراہٹ بکھیری ہے، اس سے بڑی خوشی اور کیا ہو سکتی ہے!‘‘
*****