مرکزی وزیر پیوش گوئل نے ’ انڈیا کالنگ کانفرنس 2023 ‘ میں عالمی سپلائی چین میں چھوٹے ممالک کی اہمیت کو اجاگر کیا
آئی ایم سی انڈیا کالنگ 2023 – ’’ ابھرتا ہوا بھارت : ترقی کے لیے ساجھیداری کو دعوت ‘‘ کے موضوع کے ساتھ شروع ہوئی
کامرس اور صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے ممبئی میں انڈین مرچنٹس چیمبر کے زیر اہتمام ’ انڈیا کالنگ کانفرنس 2023 ‘ میں افتتاحی خطبہ دیا ۔ اپنے خطاب کے دوران، انہوں نے دنیا بھر کی بڑی کمپنیوں کی سپلائی چین میں چھوٹے ممالک، جیسے کہ چیک جمہوریہ اور پولینڈ کی کمپنیوں کے تعاون کو اجاگر کیا ۔
جناب گوئل نے سبھی سے اپیل کی کہ وہ بھارت کے سال 2047 ء میں پہنچنے تک کے لئے معیشت کا 47 ٹریلین ڈالر کا ہدف طے کریں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے معیشت کو با ضابطہ بنانے کی کوشش کی ہے اور اسے بڑی کامیابی ملی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کامیابی کے لیے ٹیم کا جذبہ، مسابقت اور مثبتیت ضروری ہے اور اس قسم کا جذبہ ممبئی میں دیکھا جا سکتا ہے، جو نہ صرف مالیاتی دارالحکومت ہے بلکہ بھارت کا تفریحی دارالحکومت بھی ہے۔
بھارت کو 2047 ء میں 47 ٹریلین ڈالر کی معیشت کا ہدف رکھنا چاہئے: پیوش گوئل
جناب گوئل نے کہا کہ دنیا کے ہر ایک ملک کو بھارت سے بہت زیادہ امیدیں اور توقعات ہیں اور اگرچہ یہ کبھی کبھی مشکل بھی ہوسکتا ہے لیکن یہ بھارت کے مستقبل پر دنیا کے اعتماد کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’ بھارت ایک معیشت کے طور پر دنیا کے ویژن کی عکاسی کرتا ہے ‘‘ ۔ ایسے میں، جہاں کامرس انڈسٹری کی ٹیمیں بھارت کے مفادات کے تحفظ پر گہری توجہ کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدوں کے لئے مذاکرات کر رہی ہیں، وہیں بھارت کا ماننا ہے کہ حقیقی خوشحالی تب ہوتی ہے ، جب پوری دنیا خوشحال ہو۔ بھارت ویکسین میتری پر یقین رکھتا ہے ، جس کے تحت اس نے غریب ممالک کو 278 ملین خوراکیں زیادہ تر مفت فراہم کیں کیونکہ جب دنیا محفوظ ہوتی ہے تو بھارت خود کو محفوظ محسوس کرتا ہے۔