Urdu News

فرانس: باسٹیل ڈے پریڈ میں بطور مہمان خصوصی پی ایم نریندرمودی کی شرکت

وزیر اعظم نریندرمودی

ہندوستان۔فرانس اسٹریٹجک پارٹنرشپ کی 25 ویں سالگرہ کے موقع پر، وزیر اعظم نریندر مودی اس سال 14 جولائی کو پیرس میں ہونے والی باسٹل ڈے پریڈ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کرنے والے ہیں۔

پی ایم مودی کو فرانس کے صدر ایمینوئل میکرون نے پیرس میں ہونے والی پریڈ میں شرکت کی دعوت دی ہے۔سرکاری بیان کے مطابق، ہندوستانی مسلح افواج کا دستہ اپنے فرانسیسی ہم منصبوں کے ساتھ پریڈ میں شرکت کرے گا۔

سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم مودی کے دورے سے ہمارے اسٹریٹجک، ثقافتی، سائنسی، علمی اور اقتصادی تعاون کے لیے نئے اور  بلندحوصلہ جاتی  اہداف طے کرکے ہندوستان۔فرانس اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے اگلے مرحلے کی شروعات کی توقع ہے، جس میں صنعتوں کی ایک وسیع رینج شامل ہے۔

ہندوستان اور فرانس اقوام متحدہ کے چارٹر کے اہداف اور اصولوں کا دفاع کرتے ہیں، جو ہندبحرالکاہل کے علاقے میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کی بنیاد کے طور پر کام کرتے ہیں، اور امن اور سلامتی کے لیے ایک وژن کا اشتراک کرتے ہیں، خاص طور پر یورپ اور ہند-بحرالکاہل میں۔

 پی ایم مودی کا تاریخی دورہ ہمارے وقت کے اہم چیلنجوں کا جواب دینے کے لیے مشترکہ اقدامات بھی کرے گا، بشمول موسمیاتی تبدیلی، حیاتیاتی تنوع میں کمی اور پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول اور ہندوستان اور فرانس کے لیے کثیرالجہتی کے لیے اپنی وابستگی کا اعادہ کرنے کا ایک موقع ہوگا۔

Recommended