آج یہاں این سی سی پریڈ گراؤنڈ میں منعقد’یوگ مہوتسو‘ میں 50,000 پرجوش لوگوں نے شرکت کی۔ حکومت ہند کی آیوش وزارت کے تحت مورارجی دیسائی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یوگ (ایم ڈی این آئی وائی) ، نے یوگ کے بین الاقوامی دن کے 25 دن پہلے ’ یوگ مہوتسو‘ کااہتمام کیا۔ اس موقع پر تلنگانہ کی عزت مآب گورنر ڈاکٹر تمیلی سائی سندرراجن مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھیں۔ساتھ ہی آیوش کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال، ثقافت ، سیاحت اور شمال مشرقی علاقہ کی ترقی کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی ، آیوش کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر منجپرا مہندر بھائی نے بھی اس تقریب کی رونق بڑھائی ۔
یوگ مہوتسو کو اور بھی پرجوش بنانے کے لئے شہر کی کئی ہستیاں بھی موجود تھیں، جن میں پدم بھوشن یافتہ اور معروف بیڈمنٹن کھلاڑی اور کوچ پلیلا گوپی چند، اداکار وشواکسین کے علاوہ کرشن چیتنیا وغیرہ بھی شامل تھے۔ مورارجی ڈیسائی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یوگ کے ڈائرکٹر ڈاکٹر ایشور باسورڈی، نے اس پروگرام میں کامن یوگا پروٹوکول (سی پی پی) کو کنڈیکٹ کیا اور ہزاروں شرکاء نے روحانی توانائی سے بھرپور پروگرام میں یوگ کیا۔
اس موقع پر تلنگانہ کی عزت مآب گورنر ڈاکٹر تمیلی سائی سندرراجن نے کہاکہ، ’’ آج یہاں اس تقریب میں یوگ کے لئے حاضر ہونا میرے لئے خوشی کی بات ہے۔ یہ ہم سبھی کے لیے خوشی اور صحت کا فیسٹیول ہے۔ میں سبھی سے یوگ کو اپنانے کی اپیل کرتی ہوں۔ یوگ آپ کو خوش دیتا ہے، یہ آپ کو صحت مند بناتا ہے اور یوگ سے آپ خوش بھی ہوتے ہیں۔