Urdu News

ہندوستانی نژاد کوہ پیما سری نواس سینی دتاتریہ کا کیوں نہیں مل رہا ہے کوئی سراغ؟

ہندوستانی نژاد کوہ پیما سری نواس سینی دتاتریہ

ماؤنٹ ایورسٹ کی چوٹی سے 19 مئی کو لاپتہ ہونے والے بھارتی نژاد کوہ پیما سری نواس کا کوئی سراغ نہیں

 ہندوستانی نژاد کوہ پیما سری نواس سینی دتاتریہ 19 مئی کو ماؤنٹ ایورسٹ کی چوٹی پر پہنچے کے بعد سے لاپتہ ہیں۔ تلاش اور بچاؤ ٹیموں کی لاکھ کوششوں کے باوجودان کا ابھی تک کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔ کوہ پیما کی اہلیہ سشما سوما نے ہفتہ کو اپنے انسٹاگرام پوسٹ میں یہ جانکاری دی۔

دنیا کی مختلف پہاڑی چوٹیوں کو سر کرنے کے بعد لی گئی اپنے شوہر سری نواسا سینی دتاتریہ کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے 36 سالہ میوزک کمپوزر سشما سوما نے لکھا – وہ 39 سال کے تھے اور اپنی شاندار اور خوشحال زندگی بے خوف اور مثبت انداز میں گزاریں۔

قابل ذکر ہے کہ سری نواس 19 مئی کو ماؤنٹ ایورسٹ کی چوٹی پر پہنچے تھے۔ اس نے سوما کو پیغام بھیجا – وہ ایورسٹ کی چوٹی پر پہنچ گئے ہیں، انہیں سیریبرل اوڈوما ہوا ہے۔ اب ان کے واپس آنے کا کوئی امید نہیں ہے۔واضح رہے کہ سیریبرل اوڈیما اونچائی پر ہونے والی خطرناک بیماری ہے۔ یہ کبھی کبھی جان لیوا ثابت ہوجاتی ہے۔

نیپال گائیڈ ٹریکس اینڈ ایکسپیڈیشنز، سری نواس کی کوہ پیمائی مہم کے شریک آرگنائزر، نے کچھ دن پہلے ان کے لاپتہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ تین شیرپا کا ایک گروپ سنگاپور میں مقیم سری نواس سینی دتاتریہ کی تلاش کر رہا تھا۔

Recommended