- آئی جی آئی ہوائی اڈہ چار رن وے اور ایک ایلی ویٹیڈ ٹیکسی وے والا ملک کا پہلا ہوائی اڈہ بن گیا ہے. جناب جیوترا دتیہ
- رن وے کی کل لمبائی 4.4کلومیٹر اور اس کی چوڑائی 45میٹر ہے
- رن وے اے-380اینڈ بی-777سمیت چوڑے حجم والے طیاروں کو سنبھال سکتا ہے
- ڈوئل –وے ایلی ویٹیڈ ٹیکسی وے شمالی اور جنوبی ہوائی علاقوں کو جوڑتا ہے
- ٹیکسی وے سے ہوائی جہاز سے ٹیکسی کا فاصلہ 7کلو میٹر کم ہوجائے گااور سالانہ سی او 2اخراج کو 55000ٹن کم کرنے میں مدد کرے گا
شہری ہوابازی اور اسٹیل کے مرکزی وزیر جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا نے آج نئی دہلی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایک نئے رن وے اور ایک دوہرے راستے والے ایلی ویٹیڈ ٹیکسی وے کا افتتاح کیا۔ اس کے ساتھ ہی آئی جی آئی ہوائی اڈہ نئی دہلی چار رن وے والا ملک کا پہلا ہوائی اڈہ بن گیا ہے اور ایلی ویٹیڈ ٹیکسی وے والا ملک کا پہلا ہوائی اڈہ بھی بن گیا ہے۔ پروگرام کے دوران جنرل (ڈاکٹر)وجے کمار سنگھ(سبکدوش)شہری ہوا بازی ، سڑک ٹرانسپورٹ اور قومی شاہراہوں کے وزیر مملکت جناب سنجیو کمار، ایئر پورٹ اتھارٹی آف انڈیا کے چیئر مین جناب جی ایم راؤ، گروپ چیئر مین ، جی ایم آر بھی موجود تھے۔ جناب جیوترا دتیہ
ایسٹرن کراس ٹیکسی وے(ای سی ٹی)لینڈنگ کے بعد اور ٹیک –آف سے پہلے مسافروں کے ذریعے ٹرمیک پر گزارے گئے وقت کو کم کرکے مسافروں کے بہتر محسوسات کو بڑھانے میں مدد کرے گا۔مزید یہ کہ چار رن و ے آپریشن اور ای سی ٹی سے آئی جی آئی اے کی صلاحیت میں غیر معمولی اضافہ ہوگا، جس سے یہ 1700 سے زیادہ ہوائی جہازوں کی آمدو رفت کو سنبھالنے میں اہل ہوجائے گا۔ جناب جیوترا دتیہ
جناب جیوترا دتیہ ایم سندھیا نے دہلی ہوائی اڈے پر چوتھے رن وے اور ایلی ویٹیڈ ٹیکسی وے کا افتتاح کیا
اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا نے کہا ’’وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں شہری ہوابازی کا شعبہ نہ صرف ٹرانسپورٹ سیکٹر میں تعاون دے رہا ہے، بلکہ ہندوستان کی اقتصادی طاقت کو بڑھانے میں ایک اہم سبب بھی بن رہا ہے۔آج ہندوستانی شہری ہوا بازی کے لئے بنیادی ڈھانچہ اور خدمات دونوں کے لحاظ سے ایک تاریخی دن ہے۔ایسٹرن کراس ٹیکسی وے ہندوستان میں اپنی طرح کا پہلا ٹیکسی وے ہے۔ ساتھ ہی سالانہ اس ایلی ویٹیڈ ایسٹرن کراس ٹیکسی وے (ای سی ٹی)سے سالانہ بنیاد پر تقریباً 55ہزار ٹن سی او 2کے اخراج میں کمی دیکھنے کو ملے گی۔ساتھ ہی یہ ای سی ٹی چوتھے رن وے اور نئے مربوط ٹرمنل1 کے ساتھ دہلی ہوائی اڈے کو مستقبل کے لئے تیار کرے گا
اور ایک اہم بین الاقوامی ہب بننے کے خواب کو پورا کرے گا۔تکنیکی مداخلت کے ساتھ اس کی صلاحیت مسافروں کے بہتر محسوسات میں اضافہ کرے گی۔ا س سے ہوائی سیکٹر کا شمالی حصہ اور ہوائی سیکٹر کا جنوبی حصہ باآسانی ایک دوسرے سے جڑ جائیں گے۔اس کا مطلب ہے کہ ٹیکسی کے وقت میں 8 سے 8 منٹ کی کمی ۔ یہ رن وے د ہلی ہوائی اڈے کو 4رن وے والا ملک کا واحد ہوائی اڈہ بنا تا ہے۔ٹرمنل توسیع کے ساتھ یہ رن وے 109 ملین سے زیادہ لوگوں کو خدمات دینے کی صلاحیت پیدا کرے گا اور صلاحیت کے اعتبار سے اٹلانٹا کو پیچھے چھوڑ دے گا۔اس صلاحیت کے ساتھ ہم بنیادی ڈھانچہ پہلو اور صلاحیت دونوں اعتبار سے اس پوزیشن میں آجائیں گے کہ ہندوستان میں بین الاقوامی شہری ہوا بازی کا ہب قائم کرسکیں۔‘‘
رن وے اور ٹیکسی وے کی بعض اہم خصوصیات میں شامل ہیں: جناب جیوترا دتیہ
چوتھا رن وے(11آر؍29ایل) |
ایسٹرن کراس ٹیکسی وے(ای سی ٹی) |
|
|
***