تعلیم اور فروغ ہنر مندی کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان، اور سنگاپور کے نائب وزیر اعظم جناب لارنس وونگ نے سنگاپور – انڈیا ہیکاتھون کے تیسرے ایڈیشن کے فاتحین کی عزت افزائی کیعلم، تحقیق اور اختراع کی طاقت کے ذریعے ہندوستان اور سنگاپور دونوں ہی مستقبل کی بہتر تیاری، باہمی خوشحالی کے حصول اور عالمی بھلائی کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں – جناب دھرمیندر پردھان
حکومت ہند میں تعلیم، فروغ ہنر مندی اور صنعت کاری کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان، اور سنگاپور کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خزانہ جناب لارنس وونگ نے آج گجرات کے گاندھی نگر میں سنگاپور – انڈیا ہیکاتھون کے تیسرے ایڈیشن کے فاتحین کی عزت افزائی کی ۔
انسائیڈر ٹریڈنگ کے ممکنہ مشتبہ افراد کا پتہ لگانے میں ریگولیٹرز کی مدد کرنے کے ایک ٹول نے نانیانگ ٹیکنولوجیکل یونیورسٹی، امیٹی یونیورسٹی، اور دوارکاداس کالج آف انجینئرنگ کے طلباء کے ذریعہ تخلیق کردہ سنگا پور-انڈیا ہیکاتھون کے تیسرے ایڈیشن میںٹاپ اسٹوڈینٹس پرائز حاصل کئے۔اس ہیکاتھون کا اہتمام مشترکہ طور پر آل انڈیا کونسل فار تکنیکی تعلیم (اے آئی سی ٹی ای) وزارت تعلیم، ہند اور نانیانگ ٹیکنالوجیکل یونیورسٹی، سنگاپور (این ٹی یو سنگاپور) نے کیا تھا ۔ اسٹارٹ اپ کے زمرے میں سرفہرست فاتح، حقدارشک ،نے 2.8 ملین ہندوستانیوں کو سرکاری فلاحی خدمات میں 700 ملین کے قریب ایس جی ڈی حاصل کرنے کے قابل بنانے کے لیے جیتا ہے۔
آئی آئی ٹی گاندھی نگر، گجرات ،میں جی 20 پریذیڈنسی کے تحت منعقدہ، ہیکاتھون کے فائنل میں ہندوستان اور سنگاپور کے بہترین اسٹارٹ اپس اور طلباء اکٹھا ہوئے ۔ اس میں 600 سے زائد طلباء، اسٹارٹ اپس، سرمایہ کاروں، پالیسی سازوں، کارپوریٹس اور ماہرین تعلیم نے شرکت کی۔
جناب دھرمیندر پردھان اور جناب لارنس وونگ نے ’اسکول سے لے کر ہنر تک‘ تمام شعبوں میں باہمی تعلق کو کو گہرا کرنے پر با معنی بات چیت کی
مالیاتی فراڈ کا پتہ لگانے اور بڑے پیمانے پر مالی خواندگی فراہم کرنے تیسرے سنگاپور-انڈیا ہیکاتھون 2023 میں اعلیٰ حیثیت دی گئی
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب پردھان نے کہا کہ علم ہی طاقت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایس آئی ایچ جیسے اقدامات علم کے تبادلے کو آسان بنانے اور ہمارے دونوں ممالک کے نوجوانوں کی اختراعی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا ایک شاندار طریقہ ہیں اور ہمیں آگے بڑھ کر مشترکہ سماجی چیلنجوں کا حل تلاش کرنے کے لیے ہیکاتھون کلچر کو ایس ٹی ای ایم کے دائروں سے آگے لے جانا چاہیے۔ جناب پردھان نے مزید کہا کہ علم، تحقیق اور اختراع کی طاقت سے آگے بڑھ کر، ہندوستان اور سنگاپور دونوں مستقبل کے لیے بہتر تیاری، باہمی خوشحالی کے حصول اور عالمی بھلائی کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ جدید دور کی ترقی تین محوروں پر منحصر ہے: علم، تحقیق اور اختراع۔ انہوں نے مزید کہا کہ سنگاپور نے علم پر مبنی معیشت کے طور پر گزشتہ 30-40 سالوں میں علم اور تعلیم میں عمدہ کارکردگی کے ذریعے خود کو تبدیل کیا ہے۔ جناب پردھان نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ این ای پی 2020 کے ذریعے ہندوستان نے علم پر مبنی معاشرہ بننے میں بڑی پیشرفت کی ہے اور امرت کال کے اگلے 25 سال ہندوستان کے لئے وعدوں اور صلاحیتوں سے بھرے ہیں اور سنگاپور-انڈیا ہیکاتھون جیسے اقدامات کے ذریعہ قریبی تعاون علم میں مدد کرے گا۔