وزیر اعظم نے صحت کی ڈیجیٹل سہولیات کی ستائش کی
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اس بات پر نہایت اطمینان کا اظہار کیا کہ کروڑوں لوگ صحت کی ڈیجیٹل سہولیات سے بھرپور فائدہ اٹھا رہے ہیں۔
ایک ٹویٹ میں، مرکزی وزیر صحت، ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے بتایا کہ غیر متعدی امراض کے قومی پروگرام کے تحت این سی ڈی پورٹل کے ذریعہ 5 کروڑ سے زیادہ آیوشمان بھارت ہیلتھ اکاؤنٹس(اے بی ایچ اے)بنائے گئے ہیں۔
مرکزی وزیر کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا؛
“بہت اچھی معلومات! ملک بھر میں اپنے غریب بھائیوں اور بہنوں کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنا ہماری ترجیح ہے۔ یہ انتہائی اطمینان کی بات ہے کہ کروڑوں لوگ ان ڈیجیٹل سہولیات سے بھرپور فائدہ اٹھا رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔