Urdu News

کاشی تمل سنگمم نے ہندوستان کی ثقافت کے دو نقطوں کے درمیان پل بنا کر کئی فاصلوں کو ختم کیا ہے

کاشی سب کی منتظر رہتی ہے ، اور جووہاں جاتا ہے اسے مسحور کر دیتی ہے: وزیر اعظم

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ کاشی- تمل سنگمم سے پورے. شمالی ہندوستان اور تمام ہندوستانیوں کو یہ جانکاری حاصل ہوئی ہے. کہ تمل دنیا  کی سب سے قدیم زبانوں میں سے ایک ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ثقافتوں کے متعدد پہلوؤں کو جوڑنے کی یہ ایک بڑی کوشش ہوئی ہے. اور اس کوشش نے تمل ناڈو کو ایک پیغام دیا ہے کہ پورا بھارت آپ کا دل کی گہرائیوں سے استقبال کرنے کے لیے تیار ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ شمال مشرق سے لے کر گجرات. بنگال اور کیرالہ تک یہ عظیم ملک تمل بھائیوں بہنوں کے استقبال کے لیے دل سے تیار ہے۔ ہندوستان کی ثقافت

انہوں نے کہا کہ اعتماد اور محبت میں ایک یکسانیت ہے .کہ دونوں  کو زبردستی پیدا نہیں کیا جا سکتا ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ کاشی تمل سنگمم نے دونوں قدیم ترین ثقافتوں کے. درمیان اعتماد اور محبت کا ایک نیا ماحول پیدا کرنے کا کام کیا. اور یہ آزادی کے امرت مہوتسو کے سال کی سب سے بڑی حصولیابی ہے۔


ہندوستان ایک جیو کلچرل ملک ہے اور ہماری کثرت میں وحدت کی بنیاد ہماری ثقافتیں ہیں

جناب امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی نے نئی تعلیمی پالیسی. میں زبان اور ثقافت کے توسط سے ملک کے روحانی امتیاز. اور علم کی روایت کے ساتھ جدید تعلیم کے ذریعے ہندوستان کے طلباء کے ذریعے. عالمی سطح پر اپنا مقام یقینی بنانے کے لیے  وسیع انتظام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری اپنی زبانیں اور ان کا امتیاز. اس نئی تعلیمی پالیسی کی روح ہیں، اسی لیے مودی جی نے نئی تعلیمی پالیسی میں اپیل کرتے ہوئے کہا. کہ تعلیم کا ذریعہ مادری زبان ہونی چاہیے۔ مرکزی وزیر داخلہ نے حکومت تمل ناڈو سے. گزارش کی کہ ریاست میں میڈیکل، ٹیکنیکل. اور قانون کی تعلیم تمل زبان میں فراہم کرنے کو یقینی بنائیں. جس سے تمل کو مزید مضبوطی حاصل ہو۔ ہندوستان کی ثقافت

Recommended