افغانستان کے شہر ہرات میں ہوئے بم دھماکے میں تین پولیس اہلکار ہلاک

کابل ، یکم نومبر (انڈیا نیرٹیو)

افغانستان کے شہر ہرات میں اتوار کی صبح ہونے والے دھماکے میں تین پولیس اہلکار ہلاک اور ایک شہری سمیت دو دیگر زخمی ہوگئے۔

مقامی حکام کے مطابق سٹی بلاک کے قریب پیش آنے والے اس دھماکے میں تین پولیس اہلکار ہلاک اور ایک شہری سمیت دو دیگر زخمی ہوگئے۔

افغانستان کے ہرات شہر میں اس ہفتے میں یہ دوسرا بم حملہ ہے جس میں پولیس سمیت عام شہریوں کی موت ہوئی ہے۔ ہرات شہر میں اس طرح کے واقعات کا رونما ہونا بہت تعجب کی بات اس لیے نہیں ہے کہ وہاں قرب و جوار میں طالبان گروپ کا بسیرا کثیر تعداد میں ہے۔ پولیس حکام کے مطابق یہ حملہ ہرات شہر میں پیش آیا ہے۔ حملے کی ذمہ داری ابھی کسی نے قبول نہیں کی ہے تاہم تفتیش جاری ہے۔ پولیس تفتیش میں یہ طے ہوپائے گا کہ حملہ آور کا مقصد کیا تھا، کس مقصد کو سامنے رکھ کر اس طرح کے حملے کئے جارہے ہیں۔ افغانستان میں امریکی فوج بھی کثیر تعداد میں ہے تاہم ابھی امریکی فوج کا انخلا ایک بحث ہے ۔ امریکی فوج کا انخلا کب تک ہوپائے گا یہ دیکھنے والی بات ہوگی تاہم اب کئی جگہوں پر ثالثی کے ساتھ امریکہ اور طالبان کے درمیان میٹنگ ہوچکی ہے۔

افغانستان میں بم دھماکہ ایک عام بات ہوگئی ہے۔ بم دھماکہ سے آئے دن بے شمار نقصانات ہورہے ہیں۔ اسی نقصانات کی ایک کڑی ہرات حملہ بھی ہے۔

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…