کوسٹ گارڈ ریجن ایسٹ کو مزید مستحکم بنانے کی بڑی کوشش کے حصے کے طور پر 840 ایس کیو این (سی جی ) یعنی ایک ہندوستانی کوسٹ گارڈ جدید ، ہلکے ہیلی کاپٹر ( اے ایل ایچ ) ایم کے سوئم اسکواڈرن کو 30 نومبر 2022 کو چنئی میں آئی سی جی ایئر اسٹیشن میں ڈی جی جناب وی ایس پٹھانیا نے بیڑے میں شامل کیا ۔ 840 اسکواڈرن سی ڈی کو بیڑے میں شامل کرنا آتم نربھر بھارت کے سرکار کے وژن کے مطابق ہیلی کاپٹر مینوفیکچرنگ کے شعبے میں خود کفالت کی جانب پیش رفت کا عندیہ ہے ۔ یہ تملناڈو اورآندھرا پردیش خطے کے حساس سمندری حدود میں انڈین کوسٹ گارڈ کی صلاحیت کو مزید تقویت فراہم کرے گا۔
اس اے ایل ایچ ایم کے سوئم ہیلی کاپٹرس میں جو ہندوستان ایرونوٹکس لمیٹڈ کی جانب سے دیسی ٹکنالوجی کی مدد سے تیار کئے گئے ہیں ، جدید راڈار کے ساتھ ساتھ الیکٹرک آپٹکل سینسرس ، شکتی انجنس، مکمل گلاس کاکپٹ، انتہائی تیز روشنی والی سرچ لائٹ، ایڈوانس کمیونی کیشن کے نظام، خود بہ خود شناخت کرنےوالےنظام کے ساتھ تلاش اور بچاؤ ہومر سمیت جدید آلات کی خصوصیات ہیں ۔ یہ خصوصیات اس ہیلی کاپٹر کو بحری جاسوسی کرنے کے ساتھ ساتھ توسیع شدہ رینجز میں تلاش اور راحت کی سرگرمیاں انجام دی نے میں مددگار ثابت ہوں گی اور جہازوں سے دن اور رات سرگرمیاں جاری رکھی جاسکیں گی ۔
اس طیارے میں ایسی خصوصیت اور صلاحیت موجودہے کہ ضرورت پڑنے پر یہ طیارہ حملہ کرنے کے پلیٹ فارم جیسا بھی کام کرسکتاہے کیوں کہ اس بھاری مشین گن لگی ہوئی ہیں اورساتھ ہی ساتھ اپنی اس شکل کو بدل کر طبی ازحد نگہداشت وا لی شکل بھی لے سکتا ہے ، تاکہ سنگین طور پر بیمار مرضوں کو منتقل کرسکے ۔ انڈین کوسٹ گارڈ میں مرحلہ وار16 اےایل ایچ ایم کے ۔ III طیارے شامل کیے گئے ہیں اور ان میں سے چار طیارے چنئی میں تعینات ہیں۔ شمولیت کے بعد سے، سکواڈرن نے 430 گھنٹے سے زیادہ پرواز کی ہے اور متعدد آپریشنل مشنز کیے ہیں۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…