1-ماہی پروری کے محکمے کے سکریٹری جناب جتیندر ناتھ سوائیں نے ‘‘ فروزن مچھلی اور مچھلی کی مصنوعات کے فروغ ’’ کے موضوع پر ویبنار کی صدارت کی ۔
2- سکریٹری نے صارفین کی بنیاد کی توسیع کی غرض سے فروزن مچھلی اور مچھلی کی مصنوعات کو قابل رسائی بنانے پر روشنی ڈالی۔
3- اندرون ملک ماہی پروری کے جوائنٹ سکریٹری جناب ساگر مہرہ نے مختصر طورپر ہندوستانی ماہی گیری شعبے کی موجودہ حیثیت ، ڈی او ایف کی اہم اسکیم ، پردھان منتری متسیہ سمپدا یوجنا(پی ایم ایم ایس وائی ) ، اور گھریلو مچھلی کی کھپت بڑھانے کی اہمیت کے بارے میں بات چیت کی ۔
حکومت ہند کی وزارت برائے ماہی پروری ، مویشی پروری اور ڈیری . کے محکمہ ماہی پروری نے آزادی کا امرت مہوتسو کی جاری . تقریب کے حصے کے طورپر 29 نومبر 2022 کو ‘‘فروزن مچھلی اور مچھلی مصنوعات ’’ کے موضوع پر ایک قومی ویبنار کا اہتمام کیا۔ حکومت ہند کے ماہی پروری کے محکمے (ڈی او ایف ) کےسکریٹری جناب جتیندر ناتھ سوائیں. نے اس پروگرام کی صدارت کی ۔ انٹر پریونیور ز ، ماہی پروری کی ایسوسی ایشنز ، حکومت ہندکے محکمہ ماہی پروری کے عہدے داران ، مختلف ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں . کے مچھلی سے تعلق رکھنے والے عہدےداران . . ریاستی زراعت ، مویشیوں کے اسپتال اور مویشی سے متعلق یونیورسٹیوں . مویشیوں سے متعلق تحقیقی اداروں ، مچھلیوں سے متعلق کوآپریٹوافسران . سائنسدان ، طلبا اور پورے ملک کے مویشیوں سے تعلق رکھنے والے اسٹیک ہولڈرز نے پرورگرام میں شرکت کی۔
ویبنار کی ابتدا ( اندرون ملک ماہی پروری ) کے جوائنٹ سکریٹری جناب ساگر مہرہ کے خطبہ استقبالیہ سے ہوئی ۔ جناب ساگر مہرہ نے مختصر طورپر ہندوستانی ماہی گیری شعبے کی موجودہ صورتحال. حکومت ہند کے محکمہ ماہی پروری کی اہم اسکیم پردھان منتری متسیہ سمپدا یوجنا. ( پی ایم ایم ایس وائی ) اور گھریلو طور پر مچھلی کی تجارتوں کے پھیلاؤ کو بڑھانے. اور کمزور طبقات کے لئے غذائی حمایت کویقینی بنانے کے لئے گھریلو مچھلی کی کھپت کو بڑھانے کی اہمیت پر بات چیت کی ۔
اپنے کلیدی خطبے میں ماہی پروری کے محکمے کے سکریٹری جناب جتیندر ناتھ سوائیں نے . صارفین کی بنیاد کو وسیع بنانے کے لئے اور فروزن مچھلی اور مچھلی کی مصنوعات کو قابل رسائی بنانے کے پہلو کواجاگر کیا. اور اس بات پرزوردیا کہ فروزن مچھلی اور مچھلی کی مصنوعات کوفروخت کرنے کے لئے صارفین کے درمیان اعتماد سازی کے لئے کام کیا جائے. صارفین کی اعتماد سازی کی غرض سے انہوں نے مشورہ دیا کہ چونکہ موجودہ برآمد کنندگان سخت معیاری ضروریات کی پابندی کرتے ہیں. اس لئے فروزن مچھلی اور مچھلی کی مصنوعات کے اسی معیار کو گھریلو منڈیوںضروری لیبلنگ . اور سرٹیفکیشن کے ساتھ بڑھایا جائے ۔
مقررین نے مواقع پرزوردیا اور آگے بڑھنے کے لئے چند حکمت عملیوں کی سفارش کی ۔ ان میں صارف کی بیداری پیدا کرنے اور رویہ کی تبدیلی والی مواصلات کی مہموں. لین دین کی قیمتوں کو کم کرنے کی غرض سے پروسیسنگ پلانٹوں کا قیام . ریڈی ٹو ایٹ ( آر ٹی ای) اور ریڈی ٹو کُک (آر ٹی سی ) صارف کی بنیاد سے فائدہ اٹھانے . مچھلی کے بازاروں کی تنظیم سے متعلق پالیسیوں کو ترقی دینے جو قیمتوں میں شفافیت لاسکتی ہیں. معیار کے پروسس کو ہموار کرسکتی ہیں. اور تجارت کرنے کی آسانی وغیرہ کے ذریعہ فروزن مچھلی اور. مچھلی کی مصنوعات کے لئے بازار کی مہموں کی ترقی شامل ہے۔
صنعتی طریقوں سے متعلق ماہرین کے ذریعہ دکھائے گئے ویڈیوز. اور اوپن فورم کے دوران کئے گئے سوالات نے اس اجلاس کو انٹرایکٹو. اور مفیدبنادیا ۔ فالواپ ایکشن پوائنٹس بھی شعبہ جاتی حکمت عملی. اور ایکشن پلان کو مزید ترقی دینے کے لئے بھی زیر غور آئے ۔ویبنار کا اختتام ڈاکٹر ایس کے دویدی ، اسسٹنٹ کمشنر. ( ایف وائی )، محکمہ ماہی پروری کے کلمات تشکر کے ساتھ ہوا ۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…