وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے آج اتراکھنڈکے اولی میں مسلح افواج کے جوانوں اور آئی ٹی بی پی کے جوانوں کے ساتھ وجئے دشمی منائی۔ وزیر دفاع نے اپنے دورے کے دوران شاستر پوجا کی اور ملک کی سلامتی اور اقتصادی ترقی کو یقینی بنانے میں مسلح افواج اور نیم فوجی دستوں کے تعاون کی تعریف کی۔اولی میں شاستر پوجا
جوانوں سے ایک فوری خطاب میں، جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ وردی میں مردوں اور عورتوں کے ساتھ بات چیت، ہمیشہ حوصلہ افزائی کا ذریعہ بنتی ہے۔ انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ پوری قوم کو ہمارے جوانوں کی صلاحیتوں اور ملک کی حفاظت میں ان کے تعاون پر فخر اور اعتماد ہے۔ وزیر دفاع نے بیرونی خطرات سے قوم کو محفوظ بنانے میں ملک کی افواج کے کردار کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا، ’’اس محفوظ ماحول نے ہندوستان کو اقتصادی ترقی کو آگے بڑھانے اور وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ترقی کی نئی بلندیوں کو حاصل کرنے کے قابل بنایا ہے‘‘۔
وزیر دفاع نے گلوان کے واقعہ کے دوران اپنے جوانوں کی بے . مثال شجاعت اور حوصلہ کی بھی ستائش کی۔ انہوں نے. کہا کہ ہندوستان اس اصول پر یقین رکھتا ہے کہ ’’پوری دنیا ایک خاندان ہے‘‘. لیکن اگر کوئی بیرونی عنصر ہم پربری نظر ڈالتا ہے. تو اسے منہ توڑجواب دیا جائےگا۔ انھوں نے مزید کہا کہ اس طرح کی شجاعت کی وجہ سے پوری دنیا میں ہندوستان کے بڑھتے ہوئے قد کو تسلیم کیا ہے. اور ہندوستان ایک اہم فیصلہ سازوں میں سے ایک کے طور پر ابھرا ہے۔ بین الاقوامی فورمز پر ، ہندوستان کو احترام کے ساتھ سنا جاتا ہے۔
جناب راجناتھ سنگھ نے شاستر پوجا کی اہمیت کے بارے میں بھی بات کی. اور ہندوستانی ثقافت کی روایات اور انفرادیت پر روشنی ڈالی. جو کہ تمام چیزوں کے اتحاد پر زور دیتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ وہ ہمیں یہ سکھاتے ہیں. کہ ہمیں ان چیزوں، جو ہماری زندگیوں میں’’شاستر‘‘ (ہتھیار). سمیت جاندار اور غیرجاندار ہوں، اُن تمام چیزوں کے تعاون کو تسلیم کرنا چاہئے جو ہمیں اپنے دفاع میں مدد فراہم کرتی ہیں۔
اس موقع پر فوج کے سربراہ جنرل منوج پانڈے. جی او سی-ان-سی سوریہ کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل یوگیندر دِمری. مسلح افواج اور آئی ٹی بی پی کے سینئر افسران اور جوان بھی موجود تھے۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…