بائیڈن نے دیب ہالاند کو وزیرداخلہ نامزد کیا

Biden nominates Deb Hollande as interior minister

واشنگٹن،19دسمبر(انڈیا نیرٹیو)

امریکہ کے منتخب صدر جو بائیڈن نے امریکی کانگریس کی ممبر دیب ہالاند کو وزیرداخلہ کے طورپر نامزد کیا ہے۔ بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق اگرمحترمہ ہالاند کے نام کی تصدیق ہوجاتی ہے، تو وہ اس محکمہ کی قیادت کرنے والی امریکہ کی فرسٹ نیٹیو بن جائیں گی۔

وہ پہلی ایسی کابینی وزیربن جائیں گی جو نیٹیوامریکن ہیں۔حال کے ہفتہ میں نیٹیو رائٹ گروپس اور پروگریسیو ڈیموکریٹس نے نیو میکسکو سے رکن پارلیمنٹ کی نامزدگی کو آگے بڑھایا تھا۔

محترمہ ہالاند(60) لاگنا پیوبلو قبیلے کی رکن ہیں اور ان کا نام 2018 میں کانگریس کے لیے منتخب کی گئی پہلی دو نیٹیو امریکن خواتین میں سے ایک کے طور پرسامنےآیا تھا۔

واضح ہو کہ نو منتخب صدر جوبائیڈن نے امریکی کابینہ کا اعلان پہلے ہی کرچکے ہیں۔ مزید وزیر داخلہ کا اعلان اس اعتبار سے بہت اہم ہیں کہ انہوں نے نیٹیو کو وزیر داخلہ منتخب کیا ہے۔

امریکہ کے حالیہ صدارتی انتخابات میں ڈیمو کریڈیٹ پارٹی نے واضح اکثیریت حاصل کرتے ہوئے جوبائیڈن کو امریکی صدر اور کملا ہیرس کو نائب صدر کے لیے منتخب کیا تھا۔

Biden nominates Deb Hollande as interior minister

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…