بھارت درشن

آر ایس ایس لیڈر اندریش کمار نے دہلی میں تین مورتی حیفہ چوک پہ خطاب کیا

آر ایس ایس لیڈر اندریش کمار نے دہلی میں حیفہ چوک پہ خطاب کیا

اندریش کمار نے کہا کہ آر ایس ایس لازوال ہے، کانگریس غلط فہمی میں نہ رہے

نئی دہلی کے تین مورتی حیفہ چوک پر شری اندریش کمار نے شہید فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ سابق آرمی چیف جنرل وی کے سنگھ اور اسرائل کے سفیر ناور گیلون (نور گیلان)نے بھی خراج عقیدت پیش کیا۔ این ڈی ایم سی کے نائب چیرمین ستیش اپادھیا بھی موجود تھے۔ بارش کے باوجود بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کر کے پروگرام کو تاریخی بنا دیا۔ پروگرام کے بعد شری اندریش کمار نے کہا کہ کانگریس کو اپنے کئے پر ندامت ہونی چاہئے۔ انھوں نے کہا کہ آر ایس ایس جیسا تھا ویسا ہی ہے۔ آر ایس ایس لازوال ہے اس میں تبدیلی کی ضرورت نہیں ہے۔

حیفہ چوک پر لگی مورتیاں شجاعت کی علامت ہیں

سابق آرمی چیف جنرل وی کے سنگھ نے کہا کہ حیفہ چوک پر جو تین مورتیاں لگی ہیں وہ شجاعت کی علامت ہیں۔ یہ مورتیاں جودھپور، میسور اور حیدر آباد کے فوجیوں کی یاد دلاتی ہیں۔ ہندوستانی فوجیوں نے ایک سو چار سال پہلے گولی بارود کا مقابلہ کرکے اسرائل کو آزاد کرانے میں مدد کی تھی۔ اس میں تقریباً نو سو فوجی شہید ہوئے تھے۔

تین مورتی کا نیا نام حیفہ چوک

بھارت میں اسرائل کے سفیر نور گیلان نے حکومت کا شکریہ ادا کیا۔انھوں نے کہا کہ تین مورتی کا نام بدل کر حیفہ چوک کرنے کا فیصلہ خوش آئیند ہے۔ یہ خوشی کی بات ہے کہ تین مورتی کا نام اب حیفہ چوک ہے۔ اس قدم سے بھارت اور اسرائل کے سیاسی رشتے اور مضبوط ہوں گے۔ سفیر نور گیلان نے بتایا کہ ہندوستانی فوجیوں کی شجاعت کی کہانی اسرائلی بچوں کو نصاب میں پڑھایا جاتا ہے۔ انھوں نے امید جتائی کہ دونوں ممالک کے رشتے مستقبل میں اور مضبوط ہوں گے۔ اپنے مختصر خطاب میں سفیر محترم نے شہید فوجیوں کے بارے میں ہندی میں بات کی۔ انھوں نے کہا کہ ایشور ان کی آتما کو شانتی پردان کرے۔ اوم شانتی۔

محترم اندریش کمار کا خطاب

آر ایس ایس کے سینئر لیڈر محترم اندریش کمار نے بھی خطاب کیا۔ انھوں نے کہا کہ اب سے ایک سو چار سال پہلے ہندوستانی فوجیوں کی بہادری نے اسرائیل کی آزادی کی بنیاد رکھی تھی۔ جب اسرائیل اور وہاں کی عوام آزادی کے لئے جد و جہد کر رہے تھے تب ہندوستانی فوجیوں نے ان کی مدد کی۔ اسی لئے بھارت اور اسرائیل کے درمیان ایک جذباتی رشتہ ہے۔ اندریش جی نے حیفہ چوک کو ایک تیرتھ قرار دیا۔ انھوں نے کہا کہ ہر شخص کو یہاں آکر خراج عقیدت پیش کرنا چاہئے۔ انھوں نے اسرائیل کے سفیر نور گیلان کی بھی تعریف کی۔ کہا کہ نور گیلان دونوں ملکوں کے رشتوں کو مضبوط تر کرنے کے لئے کام کر رہے ہیں۔

حیفہ چوک بنے گا ایک تیرتھ استھان

این ڈی ایم سی کے وائس چیرمین نے کہا کہ این ڈی ایم سی اسے اپنے کیلنڈر میں شامل کرے گی۔ اسے ہر سال دھوم دھام سے منایا جائے گا۔ اس کہانی کو ہمیں ہندوستانی بچوں کو بھی پڑھانا چاہئے۔ اس پروگرام کا آغاز 2012میں شری اندریش کمار نے کیا تھا۔ اسے شوریہ دیوس اور بلیدان دیوس کی شکل میں مناے کا ارادہ ظاہر کیا تھا۔ تب سے راشٹریہ سرکشا جاگرن منچ اور بھارت اسرائیل فرینڈ شپ فورم اسے پوری شدت کے ساتھ مناتے آ رہے ہیں۔ اس پروگرام میں دونوں ہی تنظیموں کے افسران و کارکنان شامل ہوئے۔

لبنیٰ آصف اور جناب شاہد سعید کا بڑا اہم رول

ان میں لفٹننٹ جنرل آر این سنگھ، انل کوشک، شیواجی سرکار، جسبیر سنگھ، جی سی جارج، شاہد سعید، انل گرگ اور لبنا آصف جیسی اہم شخصیات نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ جناب شاہد سعید میڈیا انچارج ہیں۔ وہ بے حد فعال اور متحرک شخصیت ہیں۔ لبنیٰ آصف انڈیا اسرائیل فرنڈشپ فورم کی جوائنٹ سیکریٹری ہیں۔ اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں دیگر شخصیات کے ساتھ لبنیٰ آصف اور جناب شاہد سعید کا بڑا اہم رول تھا۔

اندریش کمار نے کانگریس کو نصیحت دی

آر ایس ایس کے سینئر لیڈر شری اندریش کمار نے صحافیوں کے سوالات کے جواب بھی دئے۔ انھوں نے کہا کہ کانگریس کو اپنے کئے پر ندامت ہونی چاہئے۔   آر ایس ایس چیف شری موہن بھاگوت کے مولانا عمیر الیاسی سے ملاقات کو ایک اچھا قدم قرار دیا۔ انھوں نے کہا کہ کانگریس کو عوام نے پہلے ہی نکار دیا ہے۔ اب کانگریس اپنی اور بے عزتی کرا رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ کانگریس لوگوں کو گمراہ کر رہی ہے۔ لوگوں میں غلط فہمی پیدا کر رہی ہے۔ آر ایس ایس جیسا پہلے

تھا ویسا ہی اب بھی ہے۔

Dr. S.U. Khan

Dr. Shafi Ayub editor urdu

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago