Categories: بھارت درشن

سابق لبنانی وزیر خارجہ جبران باسیل پر امریکی پابندیوں کی لٹکتی تلوار

سابق لبنانی وزیر خارجہ جبران باسیل پر امریکی پابندیوں کی لٹکتی تلوار

واشنگٹن،06نومبر(انڈیا نیرٹیو)

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ لبنان کے سابق وزیر خارجہ جبران باسل پر پابندیاں عائد کرے گی۔ ان پابندیوں کا اعلان آج جمعہ کے روز متوقع ہے۔ یہ بات واشنگٹن میں العربیہ کی رپورٹر نے ذرائع کے حوالے سے بتائی ہے۔امریکی اخبار Wall Street Journal کے مطابق لبنان کے سابق عہدے دار پر پابندیوں کا مقصد لبنانی حکام پر ایران نواز ملیشیا حزب اللہ کے نفوذ پر روک لگانا ہے۔ اخبار نے با خبر ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی وزارت خزانہ اور وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی جانب سے ان پابندیوں کی منظوری دی جا چکی ہے۔

یاد رہے کہ جبران باسل لبنان میں حزب اللہ ملیشیا کے مسیحی حلیفوں میں سے ہیں۔ وہ لبنانی صدر کے داماد اور 2015سے ’’فری پیٹریاٹک موومنٹ‘‘کے سربراہ ہیں۔ جبران کی پیدائش 1970میں ہوئی۔ وہ 1999میں لبنان کے موجود صدر میشیل عون کی بیٹی شانتال میشیل عون کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔وہ ایک بار وزیر مواصلات جب کہ دو، دو بار توانائی اور امور خارجہ کے وزیر مقرر ہو چکے ہیں۔

امریکا نے ستمبر 2019میں لبنان کے دو سابق وزراکو بلیک لسٹ کیا تھا۔ واشنگٹن کا کہنا ہے کہ ان دونوں شخصیات نے ایران نواز ملیشیا حزب اللہ کی مدد کی تھی۔تقریبا دو ہفتے قبل امریکی وزیر خارجہ کے معاون ڈیوڈ شینکر نے اعلان کیا تھا کہ واشنگٹن ’’حزب اللہ ، اس کے لبنانی حلیفوں اور بدعنوانی میں ملوث عناصر پر پابندیاں عائد کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گا‘‘۔

مختلف ممالک کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شینکر کا کہنا تھا کہ ’’ہم لبنانی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور اس بات پر اصرار کر رہے ہیں کہ لبنان میں کوئی بھی حکومت مکمل شفافیت اور اصلاحات کے ساتھ آئے۔ لبنانی عوام کا بھی یہ ہی مطالبہ ہے کہ بدعنوانی اور دیگر جرائم کے مرتکب عناصر کا احتساب کیا جائے‘‘۔

امریکی وزیر خارجہ کے معاون نے واضح کیا کہ ’’لبنان کے لیے امداد پیش کرنے کا سلسلہ جاری رکھنے کے واسطے یہ ہماری پیشگی شرائط ہیں۔ ہم یہ واضح کر چکے ہیں کہ لبنانی عوام کی جائز امیدوں کو پورا کیا جانا چاہیے۔

رہی بات یہ کہ حکومت کی سربراہی کون سنبھالے تو اس کا فیصلہ صرف لبنانی عوام کو کرنا ہے‘‘۔شینکر کے مطابق لبنان کو غربت اور بدعنوانی کے انسداد کے لیے اقتصادی اصلاحات کی اشد ضرورت ہے ، اس لیے کہ لبنان میں عام قرضوں کی صورت حال ابتر ہے۔

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago