Categories: قومی

دہلی-این سی آر میں آلودگی پر قابو پانے کے لیے آج سے ہی کام شروع کرے گا کمیشن

دہلی-این سی آر میں آلودگی پر قابو پانے کے لیے آج سے ہی کام شروع کرے گا کمیشن

نئی دہلی ، 06 نومبر (انڈیا نیرٹیو)

دہلی-این سی آر میں آلودگی کے مسئلے سے متعلق سماعت کے دوران ، سالیسیٹر جنرل تشار مہتا نے بتایا کہ آلودگی کو روکنے کے لیے کمیشن کے ممبران کے ناموں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کمیشن آج سے ہی کام شروع کردے گا۔ عدالت نے کہا کہ اس معاملے پر سماعت دیوالی کی چھٹی کے بعد ہوگی۔ اس بات کو یقینی بنانا چاہئے کہ دہلی اسموگ سے نجات پائے۔

مرکزی حکومت نے کمیشن کے عہدیداروں کے ناموں کو نوٹیفائڈکیا ہے ، ایم ایم کٹی ، سابق سکریٹری ، وزارت پیٹرولیم اور قدرتی گیس کمیشن کے چیئرمین ہوں گے۔ کٹی کے علاوہ ، کمیشن میں 14 مزید ممبر ہوں گے۔ ان میں مختلف محکموں کے افسران ، ماہرین ، دہلی ، ہریانہ ، یوپی ، راجستھان اور پنجاب کے افسر شامل ہیں۔ یہ کمیشن دہلی کے آس پاس ہوا کی صفائی کے لئے ہدایات دے گا۔ ریاستوں کو ان ہدایات پر عمل کرنا ہوگا۔ صنعتی عہدیدار اور افراد جو کمیشن کی ہدایت کی نافرمانی کرتے ہیں انہیں پانچ سال تک قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

مرکزی حکومت نے گزشتہ 29 اکتوبر کو سپریم کورٹ کو بتایا تھا کہ اس نے پرالی جلانے کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے ایک نیا کمیشن تشکیل دینے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ تب عدالت نے نوٹیفکیشن کی کاپی دائر کرنے اور درخواست گزار کو ایک کاپی دینے کو کہا تھا۔

مرکزی حکومت نے گزشتہ 26 اکتوبر کو کہا تھا کہ تین چار دن میں ایک نیا قانون لایا جائے گا۔ سینٹر کی درخواست پر سپریم کورٹ نے سابق جج جسٹس مدن بی لوکر کی کمیٹی کو اس مسئلے سے نمٹنے کا کام سونپنے کے اپنے حکم کو ملتوی کردیا۔ 16 اکتوبر کو ، سپریم کورٹ نے سابق جج جسٹس مدن بی لوکر کی ایک ممبر کمیٹی تشکیل دی تاکہ پرالی جلانے کے مسئلے پر قابو پایا جاسکے۔

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago