Categories: بھارت درشن

سعودی خواتین کی برسوں سے جاری محرومیوں کا ازالہ کردیا: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان

سعودی خواتین کی برسوں سے جاری محرومیوں کا ازالہ کردیا: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان

دبئی،13نومبر( انڈیا نیرٹیو)

سعودی عرب کے اصلاح پسند ولی عہد اور خواتین کے حقوق اور ان کی آزادیوں کے علم بردار محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ سعودی خواتین کو برسوں محرومیوں کا سامنا رہا ہے۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق اپنے ایک بیان میں ولی عہد نے مملکت میں ہونے والی مختلف شعبوں میں ترقی کا حوالہ دیتے ہوئے ان میں خواتین کے کردار کا اعتراف کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ آج سے کچھ عرصہ قبل مملکت میں خواتین کو سفر کی آزادی نہیں تھی۔ وہ کھیلوں،ثقافتی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لے سکتی تھیں اور نہ ہی انہیں ڈرائیونگ کی اجازت تھی۔ اسی طرح کئی دوسرے شعبوں میں خواتین کو کام کی آزادی نہیں تھی اور بہت سے کاموں میں خواتین کے لیے محرم کی موجودگی لازمی قرار دی جاتی تھی۔ اس طرح خواتین نے دسیوں برس محرومیوں کا سامنا کیا مگر آج خواتین بہت سے شعبوں میں با اختیار ہیں۔

ولی عہد کا مزید کہنا تھا کہ مملکت نے خواتین کو با اختیار بنانے اور مختلف شعبوں میں ان کی خدمات کو یقینی بنانے کے لیے کافی کام کیے ہیں۔ موجودہ حکومت سعودی خواتین کو ملک کی تعمیر وترقی کے لیے مردوں کے ساتھ بنیادی اکائی تصور کرتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے خواتین کو صرف گاڑی چلانے کی اجازت نہیں دی بلکہ ان کے لیے ترقی سفر میں عملی شرکت کے مواقع پیدا کیے ہیں۔

اس وقت کاروباری شعبے میں خواتین کی شرکت 17 فی صد سے بڑھ کر 31 فی صد ہو گئی ہے۔خیال رہے کہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ستمبر 2017کو ایک نئے حکم نامے کے تحت خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دے دی تھی۔

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago