ہندستان میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 87 لاکھ سے تجاوز، 24 گھنٹوں میں 45 ہزار نئے کیسز

نئی دہلی،13نومبر(انڈیا نیرٹیو)

ہندستان میں ہر روز کورونا کے تقریباً 50 ہزار نئے کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں اور کیسز کی مجموعی تعداد 87 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔ تاہم، اچھی بات یہ ہے کہ روزانہ 40 ہزار سے زیادہ تعداد میں لوگ صحتیاب بھی ہو رہے ہیں۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 44879 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ اسی اثنا میں، 547 افراد کورونا سے زندگی کی جنگ ہار گئے۔ہندستان میں کورونا کے کیسز کی مجموعی تعدادد بڑھ کر 87 لاکھ 28 ہزار ہو گئی، جبکہ اب تک ایک لاکھ 28 ہزار 668 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ اسی کے ساتھ فعال کیسز کی تعداد بھی پانچ لاکھ سے کم رہ گئی ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں میں 4747 فعال کیسز میں کمی واقع ہوئی ہے۔

ملک میں اب تک 81 لاکھ 15 ہزار افراد کورونا کو شکست دے کر ٹھیک ہو چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 49079 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کے مطابق 12 نومبر تک ملک میں کورونا وائرس کے لئے مجموعی طور پر 12 کروڑ 31 لاکھ نمونے ٹیسٹ کروائے گئے، جن میں سے 11 لاکھ نمونے کی جانچ کل کی گئی۔ ہندوستان میں روزانہ 15 لاکھ ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت کے ساتھ، گذشتہ 6 ہفتوں میں اوسطا 11 لاکھ سے زیادہ ٹیسٹ کیے گئے۔مہاراشٹرا، کرناٹک، کیرالہ، آندھرا پردیش اور تمل ناڈو میں کورونا وائرس کے فعال کیسز، اموات اور شفایابی کی شرح کا فیصد سب سے زیادہ ہے۔ راحت کی بات ہے کہ اموات اور فعال معاملات کی شرح میں مستقل کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔ اسی کے ساتھ، ہندوستان میں شفایابی کی شرح میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اس وقت ملک میں کورونہ کی اموات کی شرح 1.48 فیصد ہے جب کہ شفایابی کی شرح 93 فیصد ہے۔ 14 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی اموات کی شرح ایک فیصد سے بھی کم ہے۔

ہندستان میں سب سے زیادہ فعال کیسز مہاراشٹرا میں ہیں اور فعال کیسز کے معاملہ میں ہندوستان دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔ کورونا کے مریضوں کی تعداد کے نظریہ سے ہندوستان دنیا میں دوسرا متاثرہ ملک ہے، تاہم سب سے زیاد مریض بھی ہندستان میں شفایاب ہوئے ہیں۔ اموات کے معاملہ میں امریکہ اور برازیل کے بعد ہندوستان تیسرے مقام پر ہے۔

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…