Categories: بھارت درشن

سعودی عرب میں داڑھی منڈھوانے کی ممانعت کا حکم دینے والے دو جج معطل

سعودی عرب میں داڑھی منڈھوانے کی ممانعت کا حکم دینے والے دو جج معطل

ریاض،17نومبر

سعودی عرب کی سپریم جوڈیشیل کونسل نے شیشہ تمباکو پینے اور ڈاڑھی منڈھوانے کی ممانعت کا متنازع حکم دینے والے دو ججوں کو معطل کردیا ہے۔سعودی اخبار سبق کی رپورٹ کے مطابق ان دونوں ججوں کے خلاف اس وقت تحقیقات کی جارہی ہے اور اس کی روشنی میں ان کے خلاف مناسب تادیبی کارروائی کی جائے گی۔ان دونوں جج صاحبان نے اپنے فیصلوں میں اسلامی تعلیمات کا حوالہ دیا ہے اور انھوں نے اپنے الگ الگ حکم میں لکھا ہےکہ مردوں کا ڈاڑھی منڈھوانا ممنوع ہے ،اسی طرح ان پر شیشہ تمباکو پینے کی بھی ممانعت ہے۔سبق نے لکھا ہے کہ ”عدالتی کام ادارہ جاتی ہوتا ہے اور اس میں ادارے کے نظام سے متعلق کسی انفرادی رائے کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔سعودی عرب کا نظام انصاف قانون سازی ، اصولوں اورفیصلوں پر مبنی ہے اور یہ انفرادی نوعیت کے فیصلوں کو مسترد کرتا ہے۔“

واضح رہے کہ سعودی عرب کی ایک عدالت نے جولائی میں رشوت ستانی، بدعنوانیوں اوراختیارات کے ناجائز استعمال سے متعلق پانچ مقدمات میں ماخوذ دو ججوں سمیت مختلف ملزموں کو قصور وار قرار دے کر لمبی قید اور بھاری جرمانوں کی سزائیں سنائی تھیں۔عدالت نے رشوت لینے پر ایک جج کو چار سال قید اور ایک لاکھ 30 ہزار ریال جرمانے کی سزا سنائی تھی۔اسی مقدمے میں دلال کا کردار ادا کرنے والے مجرم کو پانچ ماہ قید اور 20 ہزار ریال (5333 ڈالر) جرمانے کی سزا کا حکم دیا تھا۔عدالت نے ایک اور مقدمے میں ماخوذ دوسرے جج کو اپنے عہدے کے ناجائز استعمال اور رشوت لینے پر چار سال قید اور ایک لاکھ ریال جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔اس جج کو رشوت دینے والے شہری کو چار سال قید اور ایک لاکھ جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی۔

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago