Categories: صحت

عرفان پٹھان نے آئی پی ایل 2020 ٹیم سے کوہلی اور روہت شرما باہر،پولارڈ کو بنایا کپتان

<div>نئی دہلی،17نومبر</div>
<div> سابق ہندوستانی آل راونڈر اور کرکٹ کمینٹیٹر عرفان پٹھان نے اپنی آئی پی ایل ڈریم ٹیم بنائی ہے۔ اپنی اس ٹیم میں عرفان پٹھان نے رائل چیلنجرس بنگلور کے کپتان وراٹ کوہلی اور ممبئی انڈینس کے کپتان روہت شرما کو باہر کردیا ہے۔ آئی پی ایل 2020 میں وراٹ کوہلی اپنی ٹیم کو پلے آف تک لے گئے اور روہت شرما نے آئی پی ایل کا پانچواں خطاب اپنے نام کیا۔ باوجود اس کے عرفان پٹھان کی آئی پی ایل 2020 ٹیم میں ان دونوں عظیم کھلاڑیوں کو جگہ نہیں مل پائی ہے۔</div>
<div>انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل2020) کا سفر 10 نومبر کو ختم ہوچکا ہے۔ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میچ میں ممبئی انڈینس نے دہلی کیپٹلس کو پانچ وکٹ سے شکست دے کر پانچویں بار خطاب اپنے نام کیا۔ آئی پی ایل کا 13 واں سیزن ختم ہونے کے بعد کئی سابق کھلاڑیوں اور کرکٹ ماہرین نے اپنی اپنی آئی پی ایل 2020 ٹیم بنائیں۔ اب اس لسٹ میں عرفان پٹھان کا نام بھی جڑ گیا ہے۔اے بی ڈیویلیئرس کو مڈل ا?رڈر میں رکھتے ہوئے عرفان پٹھان نے تھری ڈائمنشن پلیئر کیرون پولارڈ کو آئی پی ایل 2020 کا کپتان بنایا۔ انہون نے کہا، ’میں چاہوں گا کیرون پولارڈ نمبر پانچ پر بلے بازی کریں۔ وہ میری ٹیم کے کپتان بھی ہوں گے۔ میرے پاس ہاردک پانڈیا کے طور پر متبادل تھا، لیکن وہ گیند بازی نہیں کر رہے ہیں۔ پولارڈ گیند بازی کے ساتھ کپتانی کا کردار نبھائیں گے۔ وہ شاندار فیلڈر ہیں، لہٰذا میں تھری ڈائمنشنل پلیئر کو منتخب کروں گا۔ انہوں نے مارکس اسٹوئنس، راہل تیوتیا، یجویندر چہل، کگیسو رباڈا، جسپریت بمراہ، اور محمد شمی کے ساتھ پوری کی۔</div>
<div></div>.

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago