<h3 style="text-align: center;">سعودی کرنسی نوٹ میں کشمیر، لداخ کو علاحدہ ملک دکھانے پر بھارت کا اعتراض</h3>
<p style="text-align: right;">نئی دہلی،30اکتوبر(انڈیا نیرٹیو)</p>
<p style="text-align: right;">ہندستان نے سعودی عرب کے نئے کرنسی نوٹ پر کشمیر اور لداخ کو عالمی نقشے میں علیحدہ ملک دکھانے پر سخت اعتراض درج کیا ہے اور سعودی حکومت سے اپیل کی ہے کہ یہ علاقے ہندستان کا اٹوٹ حصے ہیں اور نقشہ میں غلطی کا ازالہ کرنے کے لیے فوری کارروائی ہونی چاہیے۔وزارت خارجہ کے ترجمان انوراگ شریواستو نے یہاں معمول کی پریس بریفنگ میں سعودی عرب کی جانب سے جاری کیے گئے ریال کے ایک نئے نوٹ پر عالمی نقشہ میں ہندوستان کی بین الاقوامی سرحدوں کو غلط انداز میں پیش کرنے کے سوال کے جواب میں کہا ہے کہ ہندوستان نے نئی دہلی میں سعودی عرب کے سفارت خانہ کو اور ریاض میں سعودی عرب کے محکمہ خارجہ کو سعودی کرنسی نوٹ پر ہندستان کی سرحدوں کو غلط انداز میں پیش کرنے پر اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا ہے۔</p>
<p style="text-align: right;">ترجمان نے کہا کہ ہم نے سعودی حکومت سے فوری اصلاحی اقدامات کرنے کی اپیل کی ہے۔ ہم نے سعودی حکومت کو یہ بھی بتایا ہے کہ کشمیر اور لداخ ہندوستان کے اٹوٹ حصے ہیں۔جموں وکشمیر میں زمین کی ملکیت سے متعلق قوانین میں تبدیلی کے بارے میں پاکستان کے تبصرے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے مسٹر شریواستو نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ کسی بھی ملک کو ہندستان کے اندرونی معاملات پر تبصرہ کرنے کا حق نہیں ہے۔کرتار پور راہداری سے متعلق ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ کرتار پور راہداری کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کووڈ- 19 کے پروٹوکول کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔ حکومت ہند اس سلسلے میں متعلقہ فریقوں کے ساتھ رابطے میں ہے۔</p>.
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…