عیدمیلادالنبی کےموقع پرصدر،نائب صدر وزیراعظم اور راہل گاندھی کا پیغام

نئی دہلی:29 اکتوبر(انڈیا نیرٹیو)

صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند نے عیدمیلاد النبی کی ماقبل شام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ’’ میں پیغمبر محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے یوم پیدائش پر منائے جانے والے عید میلاد یا میلاد النبی کے لیے تمام ہم وطنوں بالخصوص اپنے مسلم بھائیوں اور بہنوں کوپرجوش مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔

پیغمبر محمدﷺنے آپسی پیار اور بھائی چارے کا پیغام دیکر دنیا کو انسانیت کی راہ دکھائی۔ وہ مساوات اور میل جول پر مبنی سماج کی تعمیر کرناچا ہتے تھے۔مقدس قرآن کریم میں مذکورہ پیغمبر محمدﷺ کی تعلیمات کے مطابق آئیے ہم سب سماج کی خوشحالی اور ملک میں امن وسکون کے لئے کام کریں‘‘۔

نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے میلاد النبی کے موقع پر عوام کو مبارک باد دی ہے۔ انہوں نے ساتھ ہی ہم وطنوں سے اپیل کی ہے کہ وہ میلاد النبی مناتے ہوئے کووڈ-19 سے متعلق صحت اور صفائی ستھرائی کے ضابطوں پر عمل کریں۔میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت کے مقدس موقع پر اپنے ملک کے عوام کو پرجوش مبارک باد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔

نائب صدرجمہوریہ نے کہا کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے انسانیت کو دردمندی اور عالمی بھائی چارے کا سچا راستہ دکھایا۔ میلاد النبی کنبے اور دوستوں کے لیے ایک ایسا موقع ہے، جہاں وہ ایک ساتھ مل بیٹھ سکتے ہیں اور دعا کرسکتے ہیں، لیکن اس سال کووڈ-19 جیسی عالمی وبا کی وجہ سے میں اپنے ہم وطنوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ کووڈ -19 اور صفائی ستھرائی کے ضابطوں پر سختی سے عمل کرکے انوکھے انداز میں میلاد النبی منائیں۔ میری دعا ہے کہ ایک پرامن اور ہم آہنگ معاشرے کی تعمیر میں ان کا ابدی پیغام ہمارے لیے رہنمائی کرتا رہے۔

دوسری جانب وزیر اعظم نریندر مودی نے عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر اپنے پیغام میں ٹوئٹر پر لکھاکہ ’’میلاد النبی کے موقع پر  نیک خواہشات۔ امید ہے کہ یہ دن ہر طرف ہمدردی اور بھائی چارے کو مزید فروغ دے گا۔ سب صحت مند اور خوش و خرم رہیں۔ عید مبارک۔‘‘

ادھرکانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے محسن انسیانیت حضرت محمد ﷺکی یومِ ولادت پر مبارک باد پیش کی ہے۔ انہوں نے ٹوئٹر پر لکھاکہ ’’عید میلاد النبی کے موقع پر دعا ہے کہ ہر کسی کو رحم دلی اور بھائے چارے کا درس ملے۔ میری دلی مبارک باد‘‘۔

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…