بھارت درشن

تیز، محفوظ اور شفاف ای ٹکٹنگ کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں

ای ٹکٹنگ کی بدعنوانی کو روکنے کے لیے، ہندوستانی ریلوے نے متعدد احتیاطی اور تعزیری اقدامات کیے ہیں۔ آئی آر سی ٹی سی ریزرویشن ویب سائٹ کو فول پروف بنانے کے لیے اس سلسلے میں اٹھائے گئے کچھ اہم اقدامات درج ذیل ہیں:شفاف ای ٹکٹنگ

i. اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ ریزرو ٹکٹوں کی بکنگ کے وقت مختصر ناموں اور مسافر کے مکمل نام پر ٹکٹ بک نہ کئے جائیں، اور ریزرو ٹکٹ بک کرتے وقت جہاں قابل اطلاق ہو، کنیت کا اندراج بھی کیا جائے۔

ii.  ریزروڈ کلاس میں سفر کرتے وقت مسافروں میں سے کسی ایک کے لیے شناختی ثبوت کو لے کر جانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

iii. اسکرپٹنگ سافٹ ویئر کے استعمال سمیت غیر مجاز ٹکٹنگ کی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے مسافر ریزرویشن سسٹم (پی آر ایس) مراکز، بکنگ آفسز، پلیٹ فارموں، ٹرینوں وغیرہ جیسے بڑے پیمانے پر رابطے والے علاقوں میں باقاعدہ جانچ پڑتال کی جاتی ہے۔ تہواروں، تعطیلات وغیرہ جیسے پیک پیریڈ میں بھی اس طرح کی چیکنگ تیز کی جاتی ہے۔

تیز، محفوظ اور شفاف ای ٹکٹنگ کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں

iv.  کیپچا کے ذریعے مسافر کی تفصیلات، آن لائن ادائیگی اور صارف کی طرف سے کیپچا کو بھرنے کے لیے درکار کم از کم وقت پر چیک. (روک تھام) نافذ کیا جاتا ہے۔ مسافر ریزرویشن فارم بھرنے کے لیے، 2 مسافروں کے لیے 20 سیکنڈ، 3 سے 4 مسافروں کے لیے 25 سیکنڈ. اور 5 سے 6 مسافروں کے لیے 30 سیکنڈ وقت کی حد مقرر کی گئی ہے۔ کسی بھی بکنگ کے لیے کم از کم حد 40 سیکنڈ مقرر کی گئی ہے. جس میں پسنجر فارم بھرنے کے لیے 20 سیکنڈ اور بینکوں کے ذریعے آن لائن پیمنٹ کے لیے 20 سیکنڈ شامل نہیں ہے۔

v. آئی آر سی ٹی سی کے مجاز ایجنٹوں کو ایڈوانس ریزرویشن پیریڈ (اے آر پی) بکنگ . اور تتکال بکنگ کھولنے کے پہلے پندرہ منٹ کے دوران ٹکٹ بک کرنے سے روک دیا گیا ہے۔

vi. عوام الناس کو پبلک ایڈریس سسٹم اور میڈیا کے ذریعے بھی آگاہ کیا جاتا ہے کہ وہ بےایمان عناصر سے ٹکٹ نہ خریدیں . اور ان ذرائع سے ٹکٹ خریدنے کے نتائج کیا ہوں گے۔ شفاف ای ٹکٹنگ

vii. آئی آر سی ٹی سی یوزر آئی ڈی بنانے اور فی صارف ٹکٹ کی بکنگ پر. پابندیاں لگائی گئی ہیں۔ انفرادی صارفین کو ایک ماہ میں صرف 12 ٹکٹوں کی اجازت ہے، جب تک کہ آدھار کے ذریعے تصدیق نہ کی جائے. جس میں ایک صارف کی طرف سے بڑے پیمانے پر بکنگ کو روکنے کے لیے. ایک ماہ میں 24 ٹکٹ تک بک کرنے کی اجازت ہے۔

viii. کھلنے کے اوقات کے دوران یعنی 08:00 سے 12:00 تک پوچھ گچھ فی سیشن 25 سے زیادہ ہونے کی صورت میں انفرادی صارفین لاگ آؤٹ ہو جاتے ہیں۔

ix.  ایڈوانس ریزرویشن پیریڈ (اے آر پی) اور تتکال کے وقت غیر ملکی آئی پی پتوں کو بلاک کرنا نیٹ ورک کی سطح پر کیا گیا ہے۔

x. ایجنٹ کی بکنگ (سوائے دفاع کے) جنرل (جی این) کوٹہ میں اے آر پی بکنگ کھولنے. کے لیے 08:00 بجے سے 08:15 بجے تک اور تتکال کوٹہ کھولنے کے لیے 10:00 بجے سے 10:15 بجے اور 11:00 بجے سے 11:15 بجے تک مکمل طور پر محدود ہے۔

xi. معیاری جانچ اور کوالٹی سرٹیفیکیشن (ایس ٹی کیو سی) کے ذریعے ملٹی لیئر سکیورٹی. اور باقاعدہ آڈٹ۔ ای ٹکٹنگ سسٹم کے تمام معیاری حفاظتی پروٹوکول ای ٹکٹنگ سسٹم کے لیے رکھے گئے ہیں۔

xii. جنک میل آئی ڈیز اور پتوں پر مبنی فرضی یوزر آئی ڈیز کو روزانہ کی بنیاد پر ختم کیا جاتا ہے۔

xiii. ویریفائڈ بائی ویزا، ماسٹر کارڈ، سکیور کوڈ اور امیریکن ایکسپریس سیف کی نام کے . تحت کارڈ پر مبنی تمام ادائیگیاں 3 ڈی سکیور کے ذریعے محفوظ کی جاتی ہیں، جو کہ ایک اضافی سکیورٹی لیئر ہے۔

ہندوستانی ریلوے کی طرف سے متعدد احتیاطی اور تعزیری اقدامات کیے گئے ہیں

xiv. آر پی ایف کی طرف سے ان افراد/ایجنسیوں کے خلاف باقاعدہ مہم چلائی جاتی ہے. جو ریلوے ٹکٹوں کی خریداری اور سپلائی کے غیر مجاز کاروبار میں ملوث پائے جاتے ہیں۔ مجرموں کے خلاف ریلوے ایکٹ کی دفعہ 143 کے تحت مقدمہ درج کیا جاتا ہے۔ ایسے معاملات جن میں وسیع تر اثرات ہوتے ہیں اور جن میں دیگر جرائم کے اجزاء شامل ہوتے ہیں. ان کو قانون نافذ کرنے والی دیگر ایجنسیوں جیسے پولیس اور سی بی آئی کے ساتھ مل کر نمٹا جاتا ہے۔

یہ اطلاع ریلوے، مواصلات اور الیکٹرانک و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر جناب اشونی ویشنو. نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

******

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago