بھارت درشن

شہری ہوا بازی کے مرکزی وزیر جناب جیوترآدتیہ سندھیا نے ملک کے تین ہوائی اڈوں کے لیے ڈیجی یاترا کا آغاز کیا

شہری ہوا بازی کے مرکزی وزیر جناب جیوترآدتیہ سندھیا نے ملک کے تین ہوائی اڈوں کے لیے ڈیجی یاترا کا آغاز کیا

شہری ہوا بازی کے مرکزی وزیر جناب جیوترآدتیہ سندھیا نے آج اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے، نئی دہلی سے ملک کے تین ہوائی اڈوں، یعنی نئی دہلی، وارانسی اور بنگلور کے لیے ڈیجی یاترا کا آغاز کیا۔ ڈیجی یاترا کا تصور چہرے کی شناخت کی ٹیکنالوجی (ایف آر ٹی) کی بنیاد پر ہوائی اڈوں پر مسافروں کی رابطہ کے بغیر، ہموار پروسیسنگ کو حاصل کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

شہری ہوا بازی کی وزارت کے تحت ڈیجی یاترا فاؤنڈیشن کی طرف سے تصور کیے گئے ڈیجی یاترا پروجیکٹ کے بارے میں بات کرتے ہوئے، وزیر موصوف نے کہا کہ اس پروجیکٹ کے تحت آج ایک مسافر کے لئے ہوائی اڈوں کے مختلف چیک پوائنٹس سے بغیر کاغذ کے اور رابطے کے بغیر پروسیسنگ کے ذریعے چہرے کی خصوصیات کو استعمال کرتے ہوئے اپنی شناخت قائم کرنے کا تصور کیا گیا ہے جو بورڈنگ پاس سے منسلک کیا جا سکتا ہے۔ اس سہولت کو استعمال کرنے کے لیے، آدھار پر مبنی توثیق اور خود تصویر کیپچر کا استعمال کرتے ہوئے ڈیجی یاترا ایپ پر ایک بار رجسٹریشن کرنے کی ضرورت ہے۔ اس منصوبے سے مسافروں کو سہولت اور سفر میں آسانی کو بہتر بنانے کے زبردست فوائد ہیں۔

چہرے کی شناخت کی ٹیکنالوجی کی بنیاد پر ہوائی اڈوں پر مسافروں کے رابطے کے بغیر، ہموار پروسیسنگ کو حاصل کرنے کے لیے ڈیجی یاترا

پروجیکٹ کی رازداری کی خصوصیات کے بارے میں، وزیر موصوف نے کہا کہ رازداری کو ذہن میں رکھتے ہوئے، ذاتی طور پر قابل شناخت معلومات (پی آئی آئی) کا کوئی مرکزی ذخیرہ نہیں ہے۔ مسافر کی شناخت اور سفری اسناد مسافر کے اسمارٹ فون میں ہی ایک محفوظ بٹوے/ والیٹ میں محفوظ ہیں۔ اپ لوڈ کردہ ڈیٹا بلاک چین ٹیکنالوجی کا استعمال کرے گا اور استعمال کے 24 گھنٹے کے اندر تمام ڈیٹا کو سرورز سے صاف کر دیا جائے گا۔

ڈیجی یاترا کے ساتھ، ہندوستان اب لندن کے ہیتھرو اور ریاستہائے متحدہ امریکہ کے اٹلانٹا جیسے عالمی معیار کے ہوائی اڈوں کی صف میں کھڑا ہو جائے گا۔ ڈیجی یاترا کے فوائد پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیر موصوف نے دبئی ایئرپورٹ کی مثال دی جہاں اس ٹیکنالوجی کی وجہ سے مسافروں کا 40 فیصد تک کا وقت بچایا گیا۔ اسی طرح کی ٹیکنالوجی نے اٹلانٹا ہوائی اڈے پر نو منٹ فی ہوائی جہاز کا وقت بچایا۔ وزیر موصوف نے یہ بھی کہا کہ اس طرح کے دیگر ہوائی اڈوں کے مقابلے میں، ہندوستانی نظام کو داخلے سے باہر نکلنے تک کہیں زیادہ ہموار بنایا گیا ہے . اور اس وجہ سے یہ دنیا بھر کے سب سے موثر نظاموں میں سے ایک ہوگا۔

ڈیجی یاترا کے ساتھ، ہندوستان ہوائی اڈوں پر بغیر کسی رکاوٹ کے، پریشانی سے پاک اور صحت کے خطرے سے پاک عمل کے لیے ایک نیا عالمی معیار قائم کر رہا ہے۔

پہلے مرحلے میں ڈیجی یاترا 7 ہوائی اڈوں پر شروع کی جائے گی۔ تاہم، اسے ابتدائی طور پر 3 ہوائی اڈوں یعنی دہلی، بنگلورو اور وارانسی پر آج شروع کیا گیا ہے. جس کے بعد 4 ہوائی اڈوں یعنی حیدرآباد، کولکتہ، پونے، اور وجئے واڑہ مارچ 2023 تک شروع کیا جائے گا۔ بعد میں اسے ملک کے مختلف ہوائی اڈوں پر لاگو کیا جائے گا۔ یہ سروس فی الحال صرف گھریلو پروازوں کے مسافروں کے لیے شروع کی جا رہی ہے۔ ڈیجی یاترا ایپ آئی او ایس  اور اینڈرائیڈ دونوں پر دستیاب ہے۔ یہ فطرت میں رضاکارانہ ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago