الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) نے اتر پردیش کے مین پوری پارلیمانی حلقہ میں. جاری ضمنی انتخابات کے پیش نظر پولیس افسران کے تبادلے اور تعیناتی سے متعلق ای سی آئی کی ہدایات کی خلاف ورزی پر ایس ایس پی مین پوری اور اٹاوہ سے وضاحت طلب کی ہے۔ سماج وادی پارٹی کے پروفیسر رام گوپال یادو کی طرف سے موصول ہونے والی نمائندگی کے حوالے سے. سی ای سی جناب راجیو کمار کی سربراہی میں کمیشن نے ای سی جناب انوپ چندر پانڈے. اور جناب ارون گوئل کے ساتھ، مناسب غور و خوض کے بعد مندرجہ ذیل ہدایات دی ہیں . الیکشن کمیشن آف انڈیا
1. ایس ایس پی، مین پوری نے سب انسپکٹرز یعنی جناب سریش چند، جناب قادر شاہ. جناب سدھیر کمار، جناب سنیل کمار، جناب ستیہ بھان اور جناب راج کمار گوسوامی کو فوری طور پر ٹرانسفر اور پوسٹنگ پالیسی کے تحت مین پوری اسمبلی حلقہ تھانے. میں وہ اس وقت تعینات ہیں، وہاں سے انھیں فوری اثر سے ریلیو کردیا جائے۔
2. ایس ایس پی، مین پوری کمیشن کو وضاحت پیش کریں. کہ پولیس اہلکاروں کے تبادلے. اور تعیناتی کے دوران کمیشن کی موجودہ ہدایات. اور ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ کی متعلقہ دفعات پر عمل نہ کرنے پر ان کے خلاف تادیبی کارروائی کیوں نہیں شروع کی جانی چاہیے۔
3. ایس ایس پی اٹاوہ اپنی وضاحت پیش کریں کہ ماڈل کوڈ کے نفاذ کے بعد کمیشن کی پیشگی اجازت کے بغیر وید پورہ. بھرتھانہ، جسونت نگر اور چوبیا کے پولیس اسٹیشنوں کے چار ایس ایچ اوز کو طویل رخصت دینے پر ان کے خلاف تادیبی کارروائی کیوں نہیں شروع کی جانی چاہئے۔
4. سی ای او، یوپی کو یہ بھی ہدایت دی گئی ہے. کہ 21-مین پوری پارلیمانی حلقے کے لیے جاری ضمنی انتخاب سے متعلق فورس کی تعیناتی متعلقہ جنرل. اور پولیس مشاہد کی نگرانی میں رینڈمائزیشن کے طے شدہ طریقہ کار کے مطابق سختی سے کی جائے۔ غیرجانبداری کو یقینی بنانے کے لیے مقامی پولیس فورس کا رینڈمائزیشن کمیشن کی موجودہ ہدایات کا سنگ بنیاد ہے۔
5. آزادانہ، منصفانہ اور پرامن انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے. انتخابی اضلاع کے تمام ڈی ای اوز کو بھی ہدایت کی گئی ہے. کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ کمیشن کی موجودہ ہدایات. قانون اور ضابطہ اخلاق کی متعلقہ شقوں پر مکمل عمل درآمد کیا جائے۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…